نیٹو کے سیکرٹری جنرل کل ترکی آئیں گے

حال ہی میں اپنا عہدہ سنبھالنے والے اسٹولٹن برگ شام کی سرحدوں کی تازہ صورتحال پر ترک حکام کے ساتھ غور و حوض کریں گے

150536
نیٹو کے سیکرٹری جنرل کل ترکی آئیں گے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جنز اسٹولٹن برگ نے ترکی کا ایک کلیدی دورہ کیا ہے۔
شامی سرحدوں پر ہونے والی پیش رفت کے ایک نازک مرحلے میں داخل ہونے والے ان ایام میں سر انجام پانے والے اس دورے کے دوران نیٹو کے سیکرٹری جنرل مختلف مذاکرات کریں گے۔
اسٹولٹن برگ جمعرات کی صبح کو اولین طور پر وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات کریں گے۔
جس کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کیا جائیگا۔
سیکرٹری جنرل کے دورے کا مرکزی ایجنڈہ شامی سرحدوں پر ہونے والی پیش رفت ہو گا۔
اسٹولٹن برگ نے اس سے قبل کہا تھا کہ "نیٹو کے رکن ترکی کی سرحدوں کا تحفظ کرنا ہماری اصلی ذمہ داری ہے۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں