ہمیں اپنی رہائی پر مکمل یقین تھا: قونصلر جنرل

موصل میں ترکی کے قونصلر جنرل اؤز یلماز نے بڑے کامیاب طریقے سے رہا کروائے جانے والے قونصل خانے کے تمام ملازمین کو ترکی لانے کے بعد ایک ٹیلی ویژن چینل کو اسیری میں گزارے گئے 101 دنوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی

133764
ہمیں اپنی رہائی پر مکمل یقین تھا: قونصلر جنرل

موصل میں ترکی کے قونصلر جنرل اؤز یلماز نے بڑے کامیاب طریقے سے رہا کروائے جانے والے قونصل خانے کے تمام ملازمین کو ترکی لانے کے بعد ایک ٹیلی ویژن چینل کو اسیری میں گزارے گئے 101 دنوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس رہائی پر بڑے خوش ہیں اور پہلے دن ہی سے آزاد ہونے کی امید لگائے بیٹھے تھے اور ان کی یہ امیدیں بھرآئی ہیں ۔
انہوں نے ان مشکل دنوں کے نفسیاتی طور پر کس طرح اثر انداز ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پر ہم موت کے خوف میں زندگی بسر نہیں کرسکتے تھے۔ اس لیے موت کے خوف کو ہم نے پہلے دن ہی ذہن سے نکال دیا تھا۔ اسی لیے ہمیں یہ رہائی نصیب ہوئی ہے۔ ہم نے اپنے خوف پر قابو پالیا تھا اور یہی ہماری کامیابی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ہم نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردیا تھا اور اللہ ہی نے ہمیں رہائی دلوائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد تنظیم نے اپنی سیکورٹی کی خاطر ہمیں ایک جگہ نہیں بلکہ مختلف مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور ہمیں آٹھ سے نو بار مختلف مقامات منتقل کیا۔
قونصل خانے کو داعش کے دھاوے سے قبل کیوں خالی نہ کیا گیا سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے قونصلر جنرل یلماز نے کہا کہ ہم نے تمام متبادل پر غور کیا تھا لیکن حالات نے اتنی تیزی سے پلٹا کھایا کہ ہم اپنا انخلا نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دنیا سے رابطہ ایک ٹیلی فون تھا جسے ہم نے بڑی کامیابی سے داعش سے چھپائے رکھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں