یوم فتح کو ترکی سمیت متعدد ممالک میں جو ش و خروش کے ساتھ منایا گ

آذربائیجان اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور متعدد ممالک میں ترک سفارت خانوں میں یوم فتح کی مناسبت سے استقبالیے دئیے گئے

109102
یوم فتح کو ترکی سمیت متعدد ممالک میں جو ش و خروش کے ساتھ منایا گ

تیس اگست یوم فتح کو ترکی سمیت متعدد ممالک میں جو ش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
آذربائیجان اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور متعدد ممالک میں ترک سفارت خانوں میں یوم فتح کی مناسبت سے استقبالیے دئیے گئے۔
آذربائیجان میں اس دن کی مناسبت سے ترکی کے سفارت خانےمیں استقبالیہ دیا گیا اور باکو میں ترک شہداء کے قبرستان میں حاضری دی گئی۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں لفکوشا میں ڈاکٹر فاضل کیوچک ایونیو میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
یوم فتح کی خوشی منانے کے لئے کثیر تعداد میں شہریوں نے بھی اپنے کنبوں کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایر اوعلو نے سلامی کی یونٹ کا معائنہ کیا اور اس کے بعد سرکاری پریڈ ہوئی۔
فوجی یونٹوں کی پریڈ کو بھر پور جوش و خروش کے ساتھ دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ پیرس، برلن، تاشقنداور پرشٹن میں بھی ترک سفارت خانوں میں یوم فتح کی مناسبت سے استقبالیے دئیے گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں