سابق صدر کی استنبول آمد،عوام کی طرف سے پر تپاک خیر مقدم

جناب گل نے اسنتبول میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی مسرت ہے کہ میں نے یہ عہدہ ُپر وقار طریقے سے سنبھالا اور اسی طرح سے یہ ذمہ داری اپنے رفیقِ راہ جناب ایردوان کے حوالے کی اور میں امید کرتا ہوں کہ انشااللہ نئے صدر کی قیادت میں ترکی ترقی کی نئی منازل طے کرے گا

106977
سابق صدر کی استنبول آمد،عوام کی طرف سے پر تپاک خیر مقدم

ترکی کے گیارہویں صدر عبداللہ گل اپنے فرائض نئے صدر رجب طیب ایردوان کو منتقل کرنےکے بعد استنبول روانہ ہو گئے۔
استنبول کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال گورنر حسین آونی موتلو نے کیا ۔
سابق صدر اور ان کی اہلیہ جب ہوائی اڈے سے باہر آئے تو وہاں موجود عوام نے ان کے حق میں تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے ۔
جناب گل نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی مسرت ہے کہ میں نے یہ عہدہ ُپر وقار طریقے سے سنبھالا اور اسی طرح سے یہ ذمہ داری اپنے رفیقِ راہ جناب ایردوان کے حوالے کی اور میں امید کرتا ہوں کہ انشااللہ نئے صدر کی قیادت میں ترکی ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔
جناب گل اور ان کی اہلیہ عارضی طور پر استنبول میں واقع قصرِ طرابیہ میں اقامت اختیار کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں