سابقہ صدر عبداللہ گل کی طرف سے داود اوعلو کو مبارکباد

ترکی کے سابقہ صدر عبداللہ گل نے انصاف و ترقی پارٹی کا چئیر مین منتخب ہونے پر احمد داود اوعلو کو مبارکباد پیش کی

106784
سابقہ صدر عبداللہ گل کی طرف سے داود اوعلو کو مبارکباد

ترکی کے سابقہ صدر عبداللہ گل نے انصاف و ترقی پارٹی کا چئیر مین منتخب ہونے پر احمد داود اوعلو کو مبارکباد پیش کی۔
اطلاع کے مطابق صدر عبداللہ گل نے داود اوعلو کو ٹیلی فون کر کے نئے عہدے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے کامیابیوں کی تمنا کا اظہار کیا۔
ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک نے بھی ٹی آر ٹی کے لئے اپنے بیان میں داود اوعلو کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیچک نے کہا کہ "احمد داود اوعلو ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کریں گے"۔
ڈیموکریٹک لیفٹ پارٹی کے چئیر مین معصوم ترک ایر نے بھی داود اوعلو کو مبارکباد دی۔
ترکی اِش ورین لیبر یونینز کنفیڈریشن نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ " محنت کی منڈی کی ساخت سے متعلق مسائل کے حل کے بارے میں نئی حکومت کےنقطہ نظر پر ہم توجہ سے نظر رکھیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں