رجب طیب ایردوان آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔

پہلی بار عوام کی طرف سے منتخب صدر رجب طیب ایردوان آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی پہنچنے کے بعد فوجی تقریب کیساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا ۔ دوپہر دو بجے منعقدہ تقریب حلف برداری میں قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک ایردوان کو اسمبلی ہال میں آنے کی دعوت دیں گے ۔صدارتی اختیارات کی حوالگی کی دستاویز پیش کرنے کے بعد وہ حلف اٹھائیں گے ۔

106047
 رجب طیب ایردوان آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔

پہلی بار عوام کی طرف سے منتخب صدر رجب طیب ایردوان آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔قومی اسمبلی پہنچنے کے بعد فوجی تقریب کیساتھ ان کا استقبال کیا جائے گا ۔ دوپہر دو بجے منعقدہ تقریب حلف برداری میں قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک ایردوان کو اسمبلی ہال میں آنے کی دعوت دیں گے ۔صدارتی اختیارات کی حوالگی کی دستاویز پیش کرنے کے بعد وہ حلف اٹھائیں گے ۔اس تقریب میں 19 ممالک کے صدور اور سربراہان مملکت ،چار ممالک کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ،14 ممالک کے وزراء اعظم کی سطح کے نمائندےاور 80 ممالک کے سرکاری اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں ۔صدر ایردوان حلف اٹھانے کی تقریب کے بعد مزار اتاترک پر حاضری دیں گے ۔بعد میں وہ قصر چنکایہ جا کر صدر گل سے صدارتی فرائض کی حوالگی کی تقریب میں حصہ لیں گے ۔یہاں پر صدر گل اپنی اہلیہ کیساتھ ان کا استقبال کریں گے ۔بعد میں وہ ریسپشن ہال میں موجود مہمانوں کےپاس جائیں گے ۔یہاں پر عبداللہ گل اور صدر ایردوان خطاب کریں گے ۔ خطاب کے بعد صدر ایردوان عبداللہ گل اور ان کی اہلیہ کو سرکاری تقریب کیساتھ الواداع کہیں گے ۔ان کی روانگی کے بعد صدر ایردوان ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے مبارکباد موصول کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں