کابینہ کا آخری اجلاس وزیر اعظم ایردوان کی زیر قیادت منعقد ہوا

61 ویں حکومت کی کابینہ کا آخری اجلاس وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی زیر قیادت منعقد ہوا ۔اجلاس کے بعدنائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان بلنت آرنچ نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ صدارتی انتخابات کے قطعی نتائج کو 28 اگست کو سرکاری گزٹ میں شائع کرنے اور رجب طیب ایردوان کیطرف سے حلف اٹھاتے ہوئے صدارتی فرائض کو سنھبال لینے کی ضرورت ہے ۔

103396

قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک 28 اگست کو قومی اسمبلی کو حلف برداری کی تقریب کے لیے جمع کررہے ہیں ۔اس سے قبل اعلی انتخابی کمیشن صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کرئے گا اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ تقریب کی تمام تر تفصیلات کا جائزہ لیا گیا ہے ۔وزیر خارجہ داود اولو کو پارٹی کا سربراہ منتخب کرنے کے بعد 28 یا 29 اگست کو صدررجب طیب ایردوان انھیں  62 ویں حکومت تشکیل دینے کے فرائض سونپں گے ۔نئی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیےمذاکراتی عمل کو اولیت دے گی اور اس ضمن میں ٹھوس روڈ میپ پر ماہ ستمبر میں عمل درآمد شروع کر دیاجائے گا۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں