ایردوان اور داود اولو: نئے دور کے لائحہ عمل میں مصروف

وزیر اعظم ایردوان اور وزیر خارجہ احمد داود اولو نے اکٹھے نماز جمعہ ادا کی، اس کے بعد اکٹھے سرکاری ریذیڈینسی پہنچے اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نئے دور کے لائحہ عمل پر کام کیا

100537
ایردوان اور داود اولو: نئے دور کے لائحہ عمل میں مصروف

ایردوان اور داود اولو نئے دور سے متعلق لائحہ عمل پر کام کر رہے ہیں۔
ترکی کے 12 ویں منتخب صدر وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے نماز جمعہ انقرہ کی حاجی بائرام ولی مسجد میں وزیر خارجہ احمد داود اولو کے ساتھ ادا کی۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین امیدوار اور قومی احتمال کے مطابق وزیر اعظم ، داود اولو کے مسجد سے نکلنے پر شہریوں نے ان کے لئے خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔
نماز کے بعد دونوں اکٹھے سرکاری ریذیڈینسی پہنچے اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نئے دور کے لائحہ عمل پر کام کیا۔
یہ اجلاس 5 گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں بعض وزراء نے بھی شرکت کی۔
بارہویں منتخب صدر کی حیثیت سے صدارتی ہاوس منتقل ہونے کے بعد وزیر اعظم ایردوان کا اوّلین پروگرام بھی واضح ہو گیا ہے۔
پروگرام کے مطابق ایردوان، صدر کی حیثیت سے پہلا بیرون ملک دورہ یکم ستمبر کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا کریں گے اور اس کے بعد 3 ستمبر کو آذربائیجان تشریف لے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں