ترکی پہلے دن سے غزہ کے ساتھ ہے: سردار چام

تیکا کی طرف سے خوراک کے 20 ٹرالر غزہ پہنچائےگئے ہیں۔ 17 ہزار کنبوں کو خوراک کی امداد فراہم کی گئی ہے: چام

88461
ترکی پہلے دن سے غزہ کے ساتھ ہے: سردار چام

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TİKA کے سربراہ سردار چام نے کہا ہے کہ ترکی پہلے دن سے غزہ کے ساتھ ہے اور علاقے کے لئے انسانی امداد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیکا کی طرف سے خوراک کے 20 ٹرالر غزہ پہنچائےگئے ہیں۔ 17 ہزار کنبوں کو خوراک کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اسکولوں میں پناہ لینے والے خاندانوں کو تازہ کھانا فراہم کیا گیا ہے۔ بلدیہ اور ہسپتالوں کو 18 جنریٹر دئیے گئے ہیں اور اس وقت غزہ کے ہسپتالوں کو طبّی سامان مہیا کیا جا رہا ہے۔
چام نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں تقریباً ایک ہزار پری فیبرک مکانات ، زراعت ، مویشی بانی اور فِشریز کے پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم امر اللہ اشلیر کے احکامات پر غزہ کے زخمیوں کو ترکی لانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں ہم 200 زخمیوں کو انقرہ لانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
سردار چام نے کہا کہ ترکی انسانی امداد کے موضوع پر ایک دنیا مارکہ ہے اور امریکہ اور جاپان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں