ایردوان کی فتح عالمی ذرائع ابلاغ میں

ایردوان ترکی کے علامتی صدر کے کردار کو تبدیل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں: سی این این

87469
ایردوان کی فتح عالمی ذرائع ابلاغ میں

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے صدر منتخب ہونے کو عالمی ذرائع ابلاغ نے بھی فوری خبر کے طور پر شائع کیاہے۔
امریکہ کے سی این این چینل نے کہا ہے کہ تمام تر تنقید کے باوجود انتخابات میں کامیابی نے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
چینل نے کہا ہے کہ ایردوان ترکی کے علامتی صدر کے کردار کو تبدیل کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔
وہ 12 سال سے اقتدار میں ہیں اور اس دورانیے میں ملکی اقتصادیات میں اور عوام کے معیار زندگی میں قابل ذکر ترقی آئی ہے۔
چینل نے کہا ہے کہ ایردوان کا موازنہ ایک تواتر سے ترکی کے بانی مصطفی کمال اتا ترک کے ساتھ کیا جاتاہے اور یہ کہ ایردوان تاریخ میں اپنا نام رقم کروانا چاہتے ہیں۔
برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایردوان کے انتخابات کے پہلے راؤنڈ میں صدر منتخب ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں شرکت کی شرح توقع سے کم رہی ہے۔
بی بی سی نے اپنی خبر میں مزید کہا ہے کہ ایردوان نے قونیہ میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں خطاب کے دوران کہا کہ میں جمہوریت اور اقتصادیات کے معیاروں میں اضافہ کر کےترکی کو عالمی لیڈر اور گلوبل طاقت بناؤں گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں