ترک سیاست کے اہم ترین انتخابات

کل ترک سیاست کے اہم ترین انتخابات منعقد ہوئے جن میں سرکاری نتائج کے مطابق رجب طیب ایردوان تقریباً 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ ترکی کے 12 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں

86688
ترک سیاست کے اہم ترین انتخابات

کل ترک سیاست کے اہم ترین انتخابات منعقد ہوئے۔۔۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق رجب طیب ایردوان تقریباً 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ ترکی کے 12 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی اور نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو دوسرے اور پیپلز ڈیموکریسی پارٹی کے امیدوار صلاح الدین دیمیر تاش تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔
احسان اوعلو نے تقریباً 38 فیصد اور دیمیر تاش نے 9.7 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
انتخابات میں شرکت کی شرح 73 فیصد رہی اور ڈالے گئے 40 ملین ووٹوں کا 39 ملین 7 لاکھ قابل قبول قرار دیا گیا۔
ترکی بھر میں 55 اضلاع میں رجب طیب ایردوان ، 15 اضلاع میں اکمل الدین احسان اوعلواور 11 اضلاع میں صلاح الدین دیمیر تاش غالب رہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں