ایردوان نے استنبول میں اپنی کامیابی کا اعلان کردیا

غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خلیج کنونشن سینٹر میں استنبول کے باشندوں کا شکریہ ادا کیا۔ سوفیصد نتائج حاصل کرنے کے بعد وہ انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے مرکزی دفتر کی بالکونی میں خطاب کریں گے

86326
ایردوان نے استنبول میں اپنی کامیابی کا اعلان کردیا

وزیراعظم ایردوان نے استنبول میں اپنی کامیابی کا اعلان کردیا ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خلیج کنونشن سینٹر میں استنبول کے باشندوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایردوان نے کہا ہے کہ  تمام  ہی بیلٹ باکسز کی گنتی مکمل ہونے اور سوفیصد نتائج حاصل کرنے کے بعد وہ انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے مرکزی دفتر کی بالکونی میں خطاب کریں گے۔
ایردوان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وہ ملک کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔ اور ملک میں جمہوریت کو مزید فروغ دینے کی اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں