ایردوان 54 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر

بارہویں صدارتی انتخابات میں تین امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان انتخابات میں برسراقتدار جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے امیدوار رجب طیب ایردوان ، ری پبلیکن پیپلز پارٹی اورنیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے علاوہ بارہ پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار اور اسلامی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اولو اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار صلاح الدین دیمر تاش کے درمیان مقابلہ ہوا

86100
ایردوان 54 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر

ترکی میں پہلی بار عوام نے براہ راست طور پر صدر کے انتخاب کے لیے اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
بارہویں صدارتی انتخابات میں تین امیدواروں نے حصہ لیا۔
ان انتخابات میں برسراقتدار جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے امیدوار رجب طیب ایردوان ، ری پبلیکن پیپلز پارٹی اورنیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے علاوہ بارہ پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار اور اسلامی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اولو اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار صلاح الدین دیمر تاش کے درمیان مقابلہ ہوا۔
پورے ترکی میں وٹ ڈالنے کا آغاز صبحء آٹھ بجے ہوا اور شام پانچ بجے تک ووٹنگ جاری رہی۔
ان انتخابات میں 52 ملین آ ٹھ لاکھ چورانوے ہزار 115 پندرہ رائے دہندگان نے ایک لاکھ 65 ہزار108،بیلٹ باکسوں اپنا اپنے حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے نتائج کو پیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس وقت تک 81 فیصدووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے ۔
رجب طیب ایردوان 53.56 فیصد ووٹووں سے پہلے نمبر پر
اکمل الدین احسان اولو 37.48 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر
صلاح الدین دیمر تاش 8.96 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں


ٹیگز:

متعللقہ خبریں