عراق کی بگڑتی صورتحال، وزیر خارجہ نے اجلاس طلب کرلیا

وزیر خارجہ احمد داوداولو کی قیادت میں آج کی ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ترکی کے ہمسایہ ممالک کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں غور کیا گیا

82369
عراق کی بگڑتی صورتحال، وزیر خارجہ نے اجلاس طلب کرلیا

عراق میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور داعش کی دھمکیوں کا حکومتِ ترکی بھی سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔
وزیر خارجہ احمد داوداولو کی قیادت میں آج کی ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اجلاس منعقد ہو ا۔
اس اجلاس میں ترکی کے ہمسایہ ممالک کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ احمد داود اولو ، ترکی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان، جینڈر میری کے کمانڈر جنرل ثروت یوروُک اور بری افواج کے سربراہ جنرل خلوصی آکر نے شرکت کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں