ملک وقوم کی خدمت کو جاری رکھوں گا: وزیراعظم ایردوان

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اپنے صدارتی منشور کے حوالے سے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے سوالات کے جوابات دیے

79775
ملک وقوم کی خدمت کو جاری رکھوں گا: وزیراعظم ایردوان

صدارتی امیدوار اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ منتخب ہونے کی صورت میں ایک فعال صد بنوں گا۔
ایک ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے سوالات کا جواب دینے والے وزیر اعظم ایردوان نے اس موضوع پر روشنی ڈالی۔
اب کی بار صدر کے عوام کے ووٹوں کے ساتھ اپنا منصب سنبھالنے کی توضیح کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ بیک وقت حکومت کے بھی سربراہ ہونے کی بنا پر وہ ضرورت پڑنے پر کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کر سکیں گے۔
اسرائیل کے غزہ آپریشن کا بھی ذکر کرنے والے وزیر اعظم ایردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس طلب کیے جانے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔
ترکی کے تیکا اور ہلال احمر کی وساطت سے غزہ کو ادویات اور خوردنی اشیاء پہنچائے جانے کا ذکر کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اسرائیل کی دہشت گردی کی بنا پر علاقے تک رسائی انتہائی کٹھن بن چکی ہے۔
انہوں نے ترکی کے سن 2023 کے حوالے سے اہداف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو جدید تہذیبی سطح سے بھی آگے لیجانے کی دوڑ میں سن 2023 میں ترکی کو دنیا کے پہلے دس ملکوں کی صف میں شامل ہونے کے اہداف کے حصول کی خاطر رعایت نہیں برتی جائیگی

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں