وزیراعظم ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے ٹیلی فون پر بات چیت

بارہ آذری شہدا پر اظہار تعزیت۔ انہوں نے اللہ و تعالی سے ان شہدا کو جوارِ رحمت میں جگہ دینے کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے اللہ و تعالی سے ان شہدا کو جوارِ رحمت میں جگہ دینے کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے زخمی ہونے والے آذری فوجیوں کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی۔

78857
وزیراعظم ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے ٹیلی فون پر بات چیت

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے آذر بائیجان کے صدر الہام علی ایف کو ٹیلی فون کرتے ہوئے آرمینیا –آذر بائیجان کی سرحدوں پر ہونے والی جھڑپوں میں آذری فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزارتِ اعظمیٰ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے 31 جولائی کو آذری – آرمینیا سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں بارہ آذری فوجیوں کی شہادت اور متعد د کے زخمی ہونے پر ان سے ہمدری کا اظہار کیا اور اللہ و تعالی سے ان شہدا کو جوارِ رحمت میں جگہ دینے کی دعا کی ہے ۔ زخمی ہونے والے آذری فوجیوں کے لیے انہوں نے ان کے جلد از جلد صحت یاب ہونے کی بھی دعا کی۔
وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف کے ساتھ ٹیلی فون پر یہ بات چیت استنبول میں جلسہ عام سے خطاب کرنے سے قبل استنبول کے صبیحہ گیوکچن ہوائی اڈے پر کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں