صدارتی امیدوار صلاح الدین دیمر تاش کی جرمنی میں صدارتی مہم

بون میں ایک جلسہ منعقد کرتے ہوئے دیمر تاش نے جرمنی اور فرانس کے اسرائیل اور داعش کی کاروائیوں پر خاموشی اختیار کرنے پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے اسرائیل سے فوری طور پر غزہ پر حملوں کو رواکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو جاری رکھیں گے

65053
صدارتی امیدوار صلاح الدین دیمر تاش  کی جرمنی میں صدارتی مہم

صدارتی امیدوار اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے شریک چیرمین صلاح الدین دیمر تاش نے کل جرمنی میں اپنی صدارتی ہم کو جاری رکھا ۔
بون میں ایک جلسہ منعقد کرتے ہوئے دیمر تاش نے جرمنی اور فرانس کے اسرائیل اور داعش کی کاروائیوں پر خاموشی اختیار کرنے پر نکتہ چینی کی۔
انہوں نے اسرائیل سے فوری طور پر غزہ پر حملوں کو رواکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے عراق میں جاری جھڑپوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے پاس بڑی تعداد میں جرمن اسلحہ موجود ہے ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ یہ اسلحہ ان کے پاس کیسے آیا؟
انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے دوران یورپ میں مقیم ترکی کے باشندوں کو ووٹ استعمال کرنے کا حق بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ پیلٹ پیپر پر مہرلگاتے وقت اپنےضمیر کی آواز پر ضرور کان دھریں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں