فرانس میں آگ نے 3 ترکوں کی جان لے لی

مُل ہاؤس میں کل لگنے والی آگ میں ایک ہی کنبے سے تین ترک ہلاک ہو گئے

132683
فرانس میں آگ نے 3 ترکوں کی جان لے لی

فرانس میں آگ نے 3 ترکوں کی جان لے لی۔۔۔۔
فرانس کی جرمنی کے ساتھ سرحدی شہر مُل ہاؤس میں کل لگنے والی آگ میں ایک ہی کنبے سے تین ترک ہلاک ہو گئے ہیں۔
آگ میں ترکی کے علاقے یوزگات سے تعلق رکھنے والے حسن آرسلان ان کی اہلیہ امینہ آرسلان اور 13 سالہ بچہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
تاہم آرسلان کے باقی 3 بچوں کو فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے مداخلت کر کے بچا لیا ہے۔
آرسلان نے اپنے زندہ رہ جانے والے تین بچوں کو چھت پر چڑھا کر بچایا۔
آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں