وزیر اعظم ایردوان کیطرف سے غیر ملکی سفیروں کو دعوت افطاری

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ترکی میں فرائض انجام دینے والےغیر ملکی سفیروں کو دعوت افطاری پر مدعو کیا ۔مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مبارک ماہ رمضان کے عالم اسلام اور پوری دنیا کے لیے امن و امان اور برکت کا مہینہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا ۔ انھوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے اسرائیل سے ان حملوں کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ کیا

130875
وزیر اعظم ایردوان کیطرف سے غیر ملکی سفیروں کو دعوت افطاری



وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ترکی میں فرائض انجام دینے والے مختلف ممالک کے سفیروں کو دعوت افطاری پر مدعو کیا ۔مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مبارک ماہ رمضان کے عالم اسلام اور پوری دنیا کے لیے امن و امان اور برکت کا مہینہ ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا ۔
انھوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے اسرائیل سے ان حملوں کو فوری طور پر روک دینے کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونےوالے فلسطینیوں کی قطعی تعداد سے سفیروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کونسا مذہب ایسی بربریت کی اجازت دیتا ہے ۔انھوں نے عالمی برادری سے غزہ کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا ہے ۔اگر وہ دنیا میں امن قائم کروانے کی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے سے قاصر ہے تو اسے اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ ممالک کو ہی تمام تر فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں