جرمنی: ترک باشندے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالیں گے

ترکی کے سفیر حسین آونی قارس لی اولو کی پریس کانفرنس۔ جرمنی کے سات مختلف علاقوں میں قائم کیے جانے والے 500 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جس میں تقریباً ایک ملین نو لاکھ رائے دہندگان اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

108783
جرمنی: ترک باشندے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالیں گے

جرمنی میں آباد ترک باشندے صدارتی انتخابات کے لیے آئندہ ماہ کے اواخر میں اپنا ووٹ ڈالنا شروع کردیں گے۔
جرمنی میں ترکی کے سفیر حسین آونی قارس لی اولو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمنی میں صدارتی انتخابات کے پہلے راونڈ جو کہ 31جولائی سے 3 اگست کی درمیانی تاریخوں کے درمیان منعقد ہوگا کے بار ے میں معلومات فراہم کیں۔
سفیر قارس لی اولو نے کہا کہ جرمنی کے سات مختلف علاقوں میں قائم کیے جانے والے 500 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے جس میں تقریباً ایک ملین نو لاکھ رائے دہندگان اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی میں صدارتی انتخابات کا پہلے راونڈ 31جولائی سے 3 اگست کی درمیانی تاریخوں اور دوسرا راونڈ 17 تا 20 اگست کی درمیان تاریخوں میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کے علاقوں برلن ، ہنوور، دوسل دورف، ایسن ، فرینکفرٹ، میونخ اور کارل سر یوح میں پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں