بحالی امن کے لیے عالمی برداری ایک ہو جائے: داوداولو

وزیر خارجہ احمد داود اولو نےعالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دنیا میں امن و استحکام کی بحالی کےلیے فوری طورپر حرکت میں آئے

76039
بحالی امن کے لیے عالمی برداری ایک ہو جائے: داوداولو

وزیر خارجہ احمد داود اولو نے الجزائر میں گزشتہ روز غیر رابطہ تحریک کے سترہویں اجلاس کے دوران عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ دنیا میں امن و استحکام کی بحالی کےلیے فوری طورپر حرکت میں آئے۔
انہوں نے بتایا کہ افریقی ممالک کےلیے امدادکی فراہمی کے حوالے سے ترکی دنیا میں چوتھے ملک کے طور پر شمار ہوتا ہے کہ جسے جاری رکھا جائے گا۔
بعد ازاں وزیر خارجہ نے عراقی،لبنانی اور سربیا سمیت 15 ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرتےہوئے سن 2015 تا 2016 کے دوران سلامتی کونسل کی عبوری صدارت کےلیے ان ممالک کی حمایت طلب کی ۔
داود اولو نے واضح کیا کہ یوکرین میں اغوا ہونے والے مبصر مہمت قلیچ کی بازیابی کےلیے کوششیں جاری ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں