نائب وزیر اعظم کا دورہ بوسنیا

علی بابا جان نے اصلاح و روزگار فورم میں شرکت کی۔

74275
نائب وزیر اعظم کا دورہ بوسنیا

نائب وزیر اعظم علی بابا جان بوسنیا ہرزیگوینا کے اصلاحات و روزگار فورم میں شرکت کی غرض سے کل سرائیو کا ایک روزہ دورہ سر انجام دیا۔
علی بابا جان نے اس دورے کے دائرہ کار میں سرائیو میں ترک سفارتخانے کے چانسلری دفتر کا افتتاح بھی کیا۔
اس تقریب سے پیشتر سانحہ صوما اور بوسنیا ہرزیگوینا میں سیلاب کی آفت سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احترامً خاموشی اختیار کی گئی۔
اپنے خطاب میں بابا جان نے بتایا کہ ترکی، سیلاب کے زخموں کو مندمل کرنے میں کوشاں بوسنیا ہرزیگوینا کے ساتھ ہے۔
باباجان نے اس افتتاحی تقریب کے بعد "اصلاح و روز گار فورم " میں شرکت کی۔
نائب وزیر اعظم بابا جان نے یہاں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سرائیو شہر امن کی علامت ہے، اور بلقان میں پر استحکام ترقی و امن کے قیام کے لیے سیاسی مذاکرات کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بوسنیا کا سیاسی مصالحتی ماحول سرمایہ کاروں کی مزید توجہ کو حاصل کرے گا۔ یہ سب جانتے ہیں کہ بوسنیا ہرزیگوینا کثیر وسائل اور استعداد کے ساتھ ایک اچھی سطح کے جغرافیہ میں واقع ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں