وزیر اعظم ایردوان کا دورہ البانیہ ملتوی

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ضلع مانیسا کی تحصیل سوما میں پیش آنے والے سانحے کی وجہ سے اپنے دورہ البانیہ کو ملتوی کر دیا ہے۔

67526
وزیر اعظم ایردوان کا دورہ البانیہ ملتوی

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ضلع مانیسا کی تحصیل سوما میں پیش آنے والے سانحے کی وجہ سے اپنے دورہ البانیہ کو ملتوی کر دیا ہے۔
وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق "وزیر اعظم ایردوان نے البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے اور ترکی اور البانیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور اعلٰی سطحی تعاون کونسل کے قیام سے متعلق مشترکہ اعلامیے کے متن پر دستخط کے لئے آج ترانہ کے متوقع دورے کو سوما میں پیش آنے والے سانحے کی وجہ سے کسی اور تاریخ تک ملتوی کر دیا ہے"۔
البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما نے بھی سوما کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں البانیہ کی عوام کی طرف سے اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی فوری صحت مندی کے لئے دعا گو ہوں۔
راما نے امدادی کاموں میں بھی کامیابی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف وزارت اعظمٰی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیر اعظم ایردوان آج سوما جائیں گے اور متاثرہ کان کا دورہ کریں گے۔
مرکزی مخالف پارٹی ریپبلکن پیپلز پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو کے بھی آج علاقے کا دورہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں