عبداللہ گل، ترکی اور جارجیا تعلقات مضبوط سطح پر ہیں

صدر ترکی کا دوری جارجیا

63541
عبداللہ گل، ترکی اور جارجیا تعلقات مضبوط سطح پر ہیں

صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ترکی اور جارجیا کے درمیان مضبوط روابط پائے جاتے ہیں۔
جارجیا میں سلسلہ مذاکرات کو جاری رکھنے والے گل نے صدر جیورجی مارگے ویلاشویلی کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔
صدر گل نے اس موقع پر ترکی کی طرف سے جارجیا کی حمایت کے جاری رہنے کا اشارہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ"ڈیموکریسی، قوانین کی بالا دستی اور منڈی اقتصادیات کی طرح کی کائناتی اقدار میں تعاون موجود ہونے والے جارجیا کے یورپی اٹلانٹک اداروں کے ساتھ الحاق کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔"
جارجیا کی ملکی سالمیت کو ڈیموکریسی، حقوقی نظام اور اقتصادی معیار کو تقویت دیتے ہوئے برقرار رکھے جانے کے یقین پر زور دینے والے گل نے کہا کہ ترکی ، اس ضمن میں اٹھائے جانے والے تمام تر اقدامات میں جارجیا کا ساتھ دے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں