ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک نے امریکہ میں میٹروپولیٹن عج

ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک نے امریکہ میں میٹروپولیٹن عجائب گھر کا دورہ کیا۔

62936
ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک نے امریکہ میں میٹروپولیٹن عج

ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت عمر چیلک نے امریکہ میں میٹروپولیٹن عجائب گھر کا دورہ کیا۔
چیلک نے عجائب گھر کے تاریخی نوادرات کا قریبی جائزہ لیا اور امریکی حکام کی طرف سے ترکَ۔اسلام تاریخ سے متعلق نوادرات کی محتاط دیکھ بھال پر ممنونیت کا اظہار کیا۔
وزیر ثقافت و سیاحت عمر چیلک نے نیویارک میں ملاقاتوں کے دوران میٹروپولیٹن فنون لطیفہ عجائب گھر کا دورہ کیا۔
انہوں نے عالمِ ترک اور عالمِ اسلام کے تاریخی نوادرات کو دیکھا اور حکام سے ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
دورے کے بعد اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے چیلک نے کہا کہ امریکہ سے ترکی سے متعلق تاریخی نوادرات کی واپسی کے بارے میں کوئی طلب نہیں ہوئی۔
چیلک نے کہا کہ "اس عجائب گھر میں انسانی ورثے سے متعلق نوادرات کی بھی اور عالمِ اسلام سے متعلق نوادرات کی بھی بہترین شکل میں دیکھ بھال اور نمائش کو دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے اور میں عجائب گھر کے حکام کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔
چیلک نے کہا کہ جن نوادرات کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے وہ رجسٹرڈ نہیں بلا اجازت لے جائی گئی نوادرات ہیں۔
کابینہ کی منظوری کے ساتھ قائم ہونے والی " چناق قلعے 2015 ایجنسی" بھی عمر چیلک کے ایجنڈے پر تھی۔
1b
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے دائرہ کار میں 36 ممالک میں جنگِ چناق قلعے کے بارے میں تعارفی تقریبات کے اہتمام کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں