وزیر خارجہ احمد داود اولو آسٹریا کے دورے پر

وزیر خارجہ احمد داود اولو پانچ تا چھ مئی ویانا میں منعقد ہونے والے یورپی کونسل کی وزرائی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے آسٹریا کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں ۔

62618

وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ وزارتی کمیٹی یورپی کونسل کا فیصلہ کرنے والا ایک اہم ادار ہ ہے اور سال میں ایک مرتبہ اس کا اجلاس ہوتا ہے ۔یورپی کونسل کے قیام کی 65 ویں سالگرہ کی مناسبت سے یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔بنیادی انسانی حقوق،قانون کی بالا تری اور کئی جماعتی نظام جیسی اہم اقدار کی مالک یورپی کونسل نے یورپ کے وسیع و عریض جغرافیے میں ڈیموکریسی کے فارم کی حیثیت حاصل کر لی ہے ۔یورپی کونسل کے بانی ممالک میں شامل ترکی کونسل کے اصولوں اور مقاصد کو فروغ دینے اور یورپ کی معماری میں فعال کردار ادا کرنے والے ممالک میں شامل ہے ۔
<p>یورپی کونسل کے اجلاس میں کونسل کے سیکریٹری جنرل کیطرف سے تیا ر کردہ "یورپ میں ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کی برتری ' نامی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا اور وزارتی کمیٹی کی قیادت کو آسٹریا سے آذربائیجان کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں