پاکستانی مینگوزکی میٹھاس نےترکوں کواپنااسیربنالیا، انقرہ سفارت خانہ پاکستان میں مینگو فیسٹویل

ترکی کے دارالحکومت  انقرہ   میں سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی  کی رہائش  گاہ پر  ہر سال کی طرح  امسال بھی   مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا

1033828
پاکستانی مینگوزکی میٹھاس نےترکوں کواپنااسیربنالیا، انقرہ سفارت خانہ پاکستان میں مینگو فیسٹویل

ترکی کے دارالحکومت  انقرہ   میں سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی  کی رہائش  گاہ پر  ہر سال کی طرح  امسال بھی   مینگو فیسٹویل کا اہتمام کیا گیا۔

یہ مینگو فیسٹویل ترکی میں پاکستان ثقافتی سال کی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں منعقد کیا گیا ۔ اس فیسٹویل میں بڑی تعداد میں سیاستدانوں سے لے کر سرکاری حکام،تاجروں سے لے کر سفارتکاروں تک مختلف طبقہ ہائے فکر کو مدعو کیا گیا۔

تقریب کا افتتاح سفیر پاکستان محمد  سائیرس سجاد قاضی  اور  ترک پارلیمنٹ میں پاک ترک پارلیمانی دوست گروپ کے چئیرمین  علی شاہین نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان    محمد  سائیر  سجاد قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ سب لوگ مینگو کے کنگ آف فروٹ ہونے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں گے اور آج آپ خود مینگوز کی لذت سے آشنا بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان کے مینگوز دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں جن کا منفرد ذائقہ اور خوشبو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز بناتی ہے اور اسی لیے اسے ہم "پھلوں کا بادشاہ" کہتے ہیں۔ " انہوں نے کہا کہ جلد ہی پاکستانی مینگوز ترکی بھی بھلا کسی رکاوٹ کے برآمد ہونا شروع ہو جائیں گےکیونکہ ترکی اور پاکستان کے تجارتی حلقوں نے مینگوز کی برآمدات کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے۔ سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان مینگو پیدا کرنے والا پانچواں بڑا اور ایکسپورٹ کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔

ترک پارلیمنٹ میں پاک ترک پارلیمانی دوست گروپ کے چئیرمین  علی شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں  ترکی آکر   جس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے وہ بلا شبہ پاکستان کے آم ہیں۔ پاکستان کے آموں  کی  میٹھاس ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں  واضح طور پر محسوس کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی  میں بھی پاکستان کے تعاون سے  آم    کی کاشت کرنے  کی کوششیں جاری ہیں اور  پاکستان کی وزاررتِ  زراعت سے اس سلسلے میں  تعاون حاصل کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود میں یہ ہی کہوں گا کہ پاکستان میں جا کر آم کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔

اس فیسٹویل میں مینگوز کی مختلف اقسام کو بڑے خوب صورت انداز میں سجا کر پیش کیا گیا جیسے دلہن کی منہ دکھائی کی رسم ادا کی جاتی ہو۔ان مینگوز سے مختلف اقسام کی سویٹ ڈشز کے علاوہ مختلف اقسام کی سلاد ، آئس کریم ، souffle سے لے کر پڈنگ اور ملک شیک سے لے کر مینگو کیک تک کو تیار کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں