چشمہ شفاء۔54

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے 'پکمز' یعنی انگور کا شیرہ اور اس کے فوائد

2035644
چشمہ شفاء۔54

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے 'پکمز' یعنی انگور کا شیرہ اور اس کے فوائد۔

انگور اپنے اندر شامل اینٹی آکسیڈنٹوں اور نمکیات کے حوالے سے نہایت اہم غذا ہے۔ انگور کے رس  کو پکا کر  اور مختلف مراحل سے گزار کر حاصل کئے گئے شیرے کو  ترکی زبان میں پکمز کہتے ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ صحت کے حوالے سے پکمز کے فوائد کیا کیا ہیں؟

 

1۔ اینٹی ڈپریشن

پکمز کے باقاعدہ استعمال کی صورت میں   اس میں موجود میگنیزیئم ذہنی دباو اور اندیشوں  میں کمی کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پکمز میں وافر مقدار میں موجود میگنیزیئم  اعصاب کو تسکین پہنچاتاا ور خوشی کے ہارمون 'سیروٹونین' کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ چیز انسان کی نفسیاتی صحت کو بحال رکھنے میں موئثر کردار ادا کرتی ہے۔میگنیزیئم نیند  کے معمول کو بھی بحال کرتا اور معیاری نیند سونے میں مدد دیتا ہے۔

 

2۔ ہڈیوں اور دانتوں کی صحت

انگور کا پکمز کیلشیئم سے بھی مالا مال ہونے کی وجہ سے انسانی صحت کو بحال رکھتا ہے۔ انسانی وجود میں موجود وافر ترین کیلشیئم کا تقریباً تقریباً پورے کا پورا حصہ ہڈیوں اور دانتوں میں پایا جاتا ہے۔ کیلشیئم خاص طور پر اوسٹیوپوروز یعنی ہڈیاں گھُلنے کی بیماری کے سدّباب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کیلشیئم کے علاوہ پکمز میں ہڈیوں کی صحت کے ضامن  فولاد، سیلینیئم اور تانبا بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

 

3۔فشار خون میں توازن اور قلبی صحت

پکمز میں شامل پوٹاشیئم خون کے دباو میں توازن پیدا کرتا ہے ۔پوٹاشیئم ایک طرف ہائی بلڈ پریشر کا سبب بننے والے سوڈیئم کو جسم سے خارج کرتا اور دوسری طرف شریانوں کو کھُلا کر کے فشارِ خون کو توازن میں لاتا ہے۔ علاوہ ازیں پوٹاشیئم قلبی صحت کو بحال رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

4۔ انتڑیوں کی صحت

انگور کا پکمز انتڑیوں کی صحت کے حوالے سے بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

 

5۔کینسر کے خطرے میں کمی

قدرتی شکل میں پائے جانے والے طاقتور ترین اینٹی آکسیڈنٹوں میں سے ایک زیادہ تر سُرخ انگور میں پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پکمز اینٹی آکسیڈنٹ کے حوالے سے ایک اہم  غذا ہے۔ یہ مادّہ کینسر کے خلیات  کی تقسیم، کثرت اور پھیلاو کو روکتا ہے ۔ اس کے علاوہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ موئثر مادّہ کینسر کے علاج کے پیدا کردہ مابعد اثرات  میں بھی کمی کرتا ہے۔

 

6۔ صحت مند جلد

پکمز میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ کینسر کی طرح جلد کی صحت پر بھی موئثر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے لئے مُضر فری ریڈیکلوں کو روک کر جلد میں بڑھاپے کے اثرات  کو سُست کرتا ہے۔

 

7۔ فولاد سے مالا مال

جسم میں فولاد کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پکمز کا استعمال نہایت مفید ہے۔

 

8۔ ماہوار ی اور میناپوز

انگور کے پکمز سے حاصل ہونے والے میگنیزیئم سے ماہواری سے قبل کے سرد رد اور پٹھوں میں اکڑاو جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ ماہواری سے قبل کی یہ علامات میناپوز  کے آغازمیں بھی دیکھنے میں آتی ہیں۔ پکمز میں شامل میگنیزیئم عورتوں کو میناپوز  کے اثرات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 

التہاب والے روماٹزم کے مقابل مفید

پکمز میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ  کےالتہاب کے مقابل موئثر ہونے کی وجہ سے التہاب والے روما ٹزم  کے مریضوں کو پکمز کے استعمال کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔

 

10۔انگور کے پکمز کے استعمال کا طریقہ؟

روزانہ صبح کھانے کے 2 چمچ انگور کا پکمز پینا مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس شکل میں پکمز کا باقاعدہ استعمال جسم کے لئے ضروری نمکیات کی  مقدار کو پورا کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں