ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 45

ریزے کا مزیدار " مُحلمہ"

2002170
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 45

ترکیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع رِیزے شہر جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور چائے کی پیداوار کے لیے جانا جاتا ہے، اپنی ایک مقامی ڈش "مُحلمہ" سے اس علاقے کے فوڈ کلچر میں ایک الگ رنگ ڈالتا ہے۔ ریزے محلمہ کی پیداوار میں، جو 2021 میں ریزے ایوان صنعت و تجارت کی درخواست پر ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل مصنوعات میں سے ایک بن گئی، مقامی طور پر تیار کردہ کولوٹ پنیر، مکھن، مکئی کا آٹا، نمک اور پانی استعمال کیا جاتا ہے۔ مُحلمہ، جو کہ کئی سالوں سے اس علاقے کی شادیوں کے پکوانوں میں شامل ہے، ناشتے کی میز  پر بھی شامل ہے۔

ریزے مُحلمہ کی تیاری میں جو کم از کم 2 افراد کے لیے تیار کیا جاتا ہے، سب سے پہلے، مکھن، مکئی کا آٹا اور نمک کو لکڑی کے چمچ سے تانبے کے کڑاہی پر بھونا جاتا ہے۔ جب مطلوبہ بھورا رنگ حاصل ہو جائے تو کناروں سے درمیان میں ابلا ہوا پانی ملا دیا جاتا ہے اور آگ کو کم کر دیا جاتا ہے۔ جب مرکب گاڑھا   ہوجاتا ہے تو اسے باریک تار لگا دیا جاتا ہے اور پہلے سے تیار شدہ کولوٹ پنیر کو مُحلمہ پر رکھ دیا جاتا ہے۔

لکڑی کے چمچ سے پنیر کے تاروں کو آہستہ سے اندر کی طرف دبایا جاتا ہے، لیکن ملایا نہیں جاتا۔ آخر میں، نچلی آگ پوری طرح سے کھل جاتی ہے اور 10-15 سیکنڈز کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ پر محُلمہ کو پکایا جاتا ہے۔ ریزے محُلمہ کو کھانے کی میز پر گرم پیش کیا جاتا ہے، اور اسے ٹھنڈا ہونے سے پہلے کھا لینا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں