کیونکہ۔25
آج ہم آپ کے ساتھ ایک پیراڈوکس یعنی متناقض خیال یا قولِ محال تصوّر کے بارے میں بات کریں گے
آج ہم آپ کے ساتھ ایک پیراڈوکس یعنی متناقض خیال یا قولِ محال تصوّر کے بارے میں بات کریں گے۔پیراڈوکس کے معنی متناقض کے ہیں۔ مذکورہ پیراڈوکس تاریخ کے مشہور ترین پیراڈوکسوں میں سے ایک ہے۔ تو آئیے اپنے مخصوص جملے سے بات شروع کرتے ہیں کہ "تمام کریٹ والے جھوٹے ہیں کیونکہ۔۔۔"
"تمام کریٹ والے جھوٹے ہیں"۔۔۔اس پیراڈوکس کو چھٹی یا ساتویں صدی قبل مسیح میں کریٹ کے فلسفی 'ایپی مینیڈس' سے منسوب کیا جاتا ہے۔ عام طور پر کسی تضاد کی وضاحت کے لئے اس قولِ محال کا استعمال کیا جاتا ہے۔ تو آئیے اس جملے کے تضاد کے بارے میں بات کرنے سے پہلے جملے میں استعمال کئے گئے لفظ "جھوٹے" پر کچھ غور کریں۔ کسی تجویز کے پیراڈوکس بننے کے لئے ہمارا یہ قبول کرنا ضروری ہو جاتا ہے کہ جھوٹے کی کہی ہوئی ہر بات جھوٹی ہوتی ہے۔ اس منطق کو قبول کرنا ضروری ہے کیونکہ پیراڈوکس کا فلسفہ مکمل طور پر "حسّیاتی حوالے سے" قبول کئے گئے پیمانوں پر مبنی ہے۔
پیراڈوکس ناقابل حل مسائل ہیں اور "کریٹ پیراڈوکس" یا پھر "دروغ گو پیراڈوکس"کے نام سے پہچانی جانے والی ایپی مینیڈس منطق کے لئے بھی یہ صورت قابل قبول ہے۔ بصورت دیگر، اگر ایپی مینیڈس کے کہے کو درست تسلیم کریں تو ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ سچے کریٹ والے بھی موجود ہیں۔منطقی اصولوں کی رُو سے عالمگیر سطح پر قبول شدہ نتائج کے مقابل صرف ایک برعکس مثال اس پورے تصور کو باطل کرنے کے لئے کافی ثابت ہوتی ہے۔ دوسری صورت میں اگر ایپی مینیڈس جھوٹا ہے تو یہ جملہ بھی غلط ہے۔ ایسے حالات میں ہم تمام کریٹ والوں کو جھوٹا نہیں کہہ سکتے۔
پیراڈوکس میں جو پہلو موضوعِ بحث ہے وہ کسی منطق کا خود بھی اور اپنے ساتھ متناقض منطق کا بھی درست ہونا ہے۔جو خصوصیت پیراڈوکس کو دلچسپ بناتی ہے وہ یہ کہ کسی منطق کے مندرجات میں موجود دعوے کو درست تسلیم کئے جانے پر اس منطق کا بیک وقت غلط ہونا بھی کھُلے بندوں سامنا آنا ہے۔پیراڈوکس منطقی اصولوں کو غلط شکل میں استعمال کرنے یا ان کا غلط اطلاق کرنے کے صورت میں پیدا ہوتے ہیں۔
کلاسیکی منطق کے بانی فلاسفر 'ارسطو ' کی رُو سے منطق میں تین بنیادی اصول پائے جاتے ہیں۔ یہ 3 اصول شناخت، غیر متناقض اوراکسکلوڈنگ مڈل کے اصول ہیں۔ قلم، قلم کی شناخت کو پیش کرتی ہے۔ کسی ایسی چیز کو جو قلم نہ ہو قلم نہیں کہا جا سکتا۔یہ جملہ ایکسکلوڈنگ مڈل کی مثال ہے۔ کوئی چیز یا قلم ہے یا قلم نہیں ہے۔ پیراڈوکس ان تین اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے منطق کے برعکس قبول کی جاتی ہے۔