پاکستان ڈائری- صحت کا عالمی دن

سات اپریل کو دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ صحت ایک ایسی نعمت ہے جو اللہ کی طرف سے تحفہ ہے اور اس نعمت کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب انسان بیمار ہوجائے۔ تندرست رہنے کے لئے سب سے ضروری چیز ہے متوازن غذا اور ورزش

1974419
پاکستان ڈائری- صحت کا عالمی دن

پاکستان ڈائری- صحت کا عالمی دن

سات اپریل کو دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ صحت ایک ایسی نعمت ہے جو اللہ کی طرف سے تحفہ ہے اور اس نعمت کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب انسان بیمار ہوجائے۔ تندرست رہنے کے لئے سب سے ضروری چیز ہے متوازن غذا اور ورزش اگر انسان اسکا خیال رکھے تو وہ بہت سی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔ ورزش کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ سہل پسندی ہمیں بہت سی بیماریوں کی طرف لے جاتی ہے۔اس کے علاوہ بہت سے بیماریوں کی شدت کو کم کرنے کے لئے ڈاکٹرز وزن کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اس کے لئے بھی ورزش بہت ضروری ہے۔اس کے ساتھ اگر آپ کا وزن کم یا زیادہ نہیں ہے تب بھی ورزش صحت کے لئے ضروری ہے۔ہفتے میں 5 روز آدھا گھنٹا واک ہمیں تندرست و توانا رکھنے میں معاون ہے۔اس کے ساتھ سانس کی ورزش ہمیں پرسکون رکھتی ہے۔ ہفتے میں چار سے پانچ روز جم ورزش اور واک سے انسان ذہنی اور بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔شوگر کولیسٹرول اور دل کے امراض سے لڑنے کے لئے ورزش کرنا ضروری ہے۔ لازمی نہیں انسان بھاری میشنز کا استعمال کرے یا دو دو گھنٹہ واک کرے صرف تیس منٹ کی ہلکی چہل قدمی بھی آپ کو تندرست اور توانا ہونے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ یوگا بھی بہت مفید ہے یہ آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو جلا دیتا ہے۔ جو لوگ پارک میں جاکر واک نہیں کرسکتے وہ گھر میں یوگا کرسکتے ہیں یا ٹریڈ مل کرسکتے ہیں۔

اچھی صحت کے لئے متوازن غذا بھی کھانا بہت ضروری ہے اور متوازن غذا کھائیں چار یا پانچ چھوٹے میلز لیں۔ میٹھی چیزوں اور بیکری آئٹمز سے پرہیز کریں۔ گھی تیل چینی سے پرہیز کریں۔ سبزیاں سلاد پھل زیادہ لیں۔

۔جنک فوڈ مت کھائیں ، فریزی ڈرنکس مت پئیں ، سبزی سلاد دالیں زیادہ کھائیں ، جو دلیہ قینوا لیں ، خشک میوہ جات ، چکوترا ، بلیو اور بلیک بیری ، ناشپاتی،تربوز، پپیتہ،امرود،سیب، جامن ،انار بیگن ، پالک، شلجم ، کریلا، شملہ ، گاجرمرچ،کھیرا، لیموں ،لہسن ، دارچینی،لونگ ،یخنی، مچھلی ، سلاد پتہ گوبھی بند گوبھی،وائٹ میٹ، زیتون کا تیل، سیلمن فش ، مورنگا اور بروکلی کا زیادہ استعمال کریں۔ میٹھی چیزوں ، ڈبے کے جوس ، بوتلیں، بیکری کی اشیا اور فرائڈ چیزوں سے پرہیز کریں۔

اچھی صحت کے لئے بروقت طبی معائنہ اور ادویات کا وقت پر لینا بھی بہت ضروری ہے خود علاج سے پرہیز کیا جائے ہمیشہ معالج کا مشورہ لیں اور ان کی ہدایات پر چلیں اپنا علاج ٹوٹکوں سے مت کریں، جن چیزوں کو وہ کھانے کا کہیں وہ استعمال کریں اور جن چیزوں سے وہ منع کریں انکا استعمال نا کریں۔ ڈرگرز، شراب اور تمباکو نوشی سے دور رہیں۔

ہم ایک جدید دور میں پیدا ہوئے جس میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔ بچے پیدا ہوتے ہیں انکو حفاظتی ٹیکے لگتے ہیں وہ پولیو خناق تشنج خسرہ نمونیا ٹی بی دیگر بیماریوں سے بچ جاتے ہیں ۔ مائیں گھروں کے بجائے زچگی کے مراحل سے ہسپتال میں گزرتی ہیں اس طرح زچہ بچہ کی جان محفوظ رہتی ہے۔ ورنہ پہلے تو سینکڑوں مائیں اور بچے زچگی کے دوران اپنی جان سے جاتے تھے۔

جدید سہولیات اور ماڈرن طرز زندگی نے عمر میں بھی اضافہ کیا ہے اور لوگ طویل عمر پاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ کینسر ، ٹی بی ، برین ٹیومر دیگر مہلک بیماریوں کا علاج ہوجاتا ہے لوگ صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ادویات بھی لوگوں کو زندگی اچھی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔

ویکسین ، ادویات اور علاج زندگیاں بچانے میں معاون ہیں اس لئے اپنی صحت پر توجہ دیں اگر کوئی بیماری کی علامات دیکھیں تو فوری طور پر علاج پر توجہ دیں۔ خود کو آلودگی سے بچائیں اور قدرتی ماحول کے قریب رکھیں۔

 

 



متعللقہ خبریں