ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات19

بال کسر کی سوغت شیریں "ہوشمیریم"

1927814
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات19

بال کسر شہر، جو ترکیہ کے ایجیئن اور مارمارا دونوں سمندروں  کے درمیان  واقع ہے، اپنی تاریخ اور جغرافیہ کے ساتھ ساتھ عثمانی دور سے لے کر آج تک کے مشہور  میٹھےپکوان اور میٹھے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

ان میں سے سب سے مشہورہوشمیریم   ہوشمیریم کو 2011 سے ترکیہ کی جغرافیائی طور پر مسجل مصنوعات میں بال کسر باورچیوں کی انجمن  کی درخواست پر شامل کیا گیا ہے۔

یہ  میٹھا  سادہ پنیر، شکر، سوجی، انڈے کی زردی اور رنگ کے ساتھ ابال کر بنایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے1 کلو گرام خام دودھ کو تھوڑی مقدار میں   پنیرکے ساتھ خمیر کیا جاتا ہے اور دودھ کے  پھٹنے کی امید کی جاتی ہے۔

دودھ   پھٹ جانے کے بعد اسے مکسر کے ساتھ ملایا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ  یہ میٹھا چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے تاکہ ہر طرف پھیل جائے۔

ملاتے وقت  بچی چھاچھ کو بھی گرم کرنا شروع کر دیا جاتا ہے اور اس میں 1 انڈے کی زردی ڈال دی جاتی ہے۔

کھانا پکانے کا عمل ختم ہونے کے بعد ہوش میریم میٹھا جسے 15 منٹ تک ٹھنڈا ہونے کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں