چشمہ شفاء۔16

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "زیتون کے پتّوں کی چائے اور اس کے فوائد"

1920664
چشمہ شفاء۔16

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی  مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "زیتون کے پتّوں کی چائے اور اس کے فوائد"۔

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے پتّوں کی چائے جلن  کے خاتمے، خون میں شکر کی مقدار کو کم کرنے، ہائی بلڈ پریشر  کو کم کرنے، شریانوں کی سختی کا سدّباب کرنے ، بلڈ لپڈ کا درجہ گرانے، ہڈیوں کی تعمیر و مرمت کرنے اور  جراثیم کا خاتمہ کرنےمیں موئثر  ہوتی ہے۔ یہ چائے اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور کینسر کے خلاف جدوجہد  کے ساتھ ساتھ صحت پر متعدد مفید اثرات مرتب کرتی ہے۔ تو آئیے ان فوائد پر ایک نگاہ ڈالتے ہیں۔

 

1۔ زیتون کے پتّے جگر کے محافظ

جگر پر چربی چڑھنے  کی بیماری سے نجات میں زیتون کے پتّے بہت مثبت اثرات رکھتے ہیں۔ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے پتّے جگر پر چڑھی چربی کو کم کرتے ہیں۔

 

2۔ مختصر مدت میں خلیوں  میں تازگی

خارجی استعمال میں زیتون کے پتّے  جلد کی تعمیر و مرمت میں بھی نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کٹی پھٹی اور زخمی جلد کے خلیات کی تعمیر کرتے، چہرے کے کیل مہاسوں کو ختم  کرتے اور ان کے داغ بھی مٹاتے ہیں۔ جلد پر زخم، سُرخی اور خارش جیسی کیفیات میں فوری طور پر جلد کو تازہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زیتون کے پتّے خارجی استعمال میں جلد کے زخمیوں کو جراثیم سے پاک کرنے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ بیکٹیریا، وائرس اور جلد کی چنڈیوں کے مقابل بھی نہایت موئثر چیز ہیں۔ زیتون کے پتّوں کی چائے جلد کی ساخت اور خلیات کو ترو تازگی بخشتی ہے۔

 

3۔ زیتون کے پتوں کے بالوں کے لئے فوائد

زیتون کے پتّے  سر میں خشکی کا خاتمہ کرتے اور سر کی جلد کے مساموں کو بند ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس طرح سر کی جلد نم رہتی اور بال  صحت مند اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔ زیتون کے پتّوں کے پانی کو سر کی جلد میں لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کر کے جلد میں جذب کیا جا سکتا ہے۔ اگر چاہیں تو اس پانی میں زیتون کا تیل بھی  مِلا سکتے ہیں۔ زیتون کے پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر آدھا گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد سر دھو لیں۔

 

4۔ دماغی بیماریوں کا سدّباب کرتے ہیں

زیتون کے پتّوں کی چائے دماغی خلیات کو بیدار کرتی اور صحت مند دماغی افعال میں مدد دیتی ہے۔ کم خوابی کو دُور کر کے دماغ کو چاق چوبند بناتی ہے۔

زیتون کے پتّے اپنے اندر شامل بعض اجزاء کی بدولت عصبی خلیات کا تحفظ کرتے ہیں۔ زیتون کے پتوّں کی چائے کا متواتر استعمال ذہنی بیماریوں کے آغاز کو سُست کرتا  اور الزائمر اور پارکنسن جیسی بیماریوں  کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

 

5۔ قلبی صحت کا تحفظ

زیتون کے پتّوں کی چائے کا متواتر استعمال شریانوں کو  بند ہونے سے بچاتا ، خون کے دباو کو توازن میں رکھتا اور بلڈ پریشر میں اچانک اضافے کا سدّباب کرتا ہے۔ زیتون  کے پتّوں کی چائے خون کے بہاو کو توازن میں رکھ کے دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

زیتون کے پتّے اپنے اندر شامل وٹامن ای اور وٹامن سی کی بدولت دل اور شریانوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ زیتون کے پتّے شریانوں کے اندر چربی بننے اور دل کی بیماریوں کو روکتا  اور کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے۔

 

6۔ متوازن انسولین 

زیتون کے پتّوں کی چائے جسم میں شکر کی مقدار کو توازن میں رکھتی ہے۔ شکر کے مریضوں کو دن میں دو دفعہ صبح اور شام زیتون کے پتّوں کی چائے پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ چائے شکر کے مریضوں کے معیار زندگی کو بھی بلند کرتے ہیں۔

 

7۔ درد اور پٹّھوں کے کھچاو میں مفید

زیتون کے پتّوں کی چائے دانت، پٹّھوں اور سر کے درد میں افاقہ دیتی ہے۔

 

8۔ انفیکشن کا خاتمہ

یہ چائے سانس کی نالی میں انفیکشن کو ختم کرتی اور گلے کے درد میں افاقہ دیتی ہے، پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی صورت میں التہاب کے اخراج میں معاونت کرتی ہے۔ ہڈیوں کے التہاب کا بھی سدّباب کرتی ہے۔

 

9۔ انتڑیوں کی دوست

زیتون کے پتّوں کی چائے انتڑیوں کے افعال میں سہولت پیدا کرتی ہے، جسم میں پانی بھرنے اور سوجن  جیسے مسائل سے نجات میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔ فربہ پن کی بیماری پر قابو پانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

یہ چائے قبض کی تکلیف سے نجات دیتی ، معدے  اور جسم کو مضرِ صحت مادوں سے پاک کرتی  اور سیر پن کی حس پیدا کرتی ہے۔

 

10۔ نظام ہضم کو تقویت

اپنے اندر شامل وٹامن ای کی بدولت یہ چائے نظام ہضم کو مضبوط کرتی  ہے۔ جن افراد کا معدہ کمزور ہو اور غذا کو ہضم کرنے میں دشواری ہو انہیں اس چائے کے متواتر استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔  یہ چائے جسم کی قوت مزاحمت کو تقویت دے کر انسان کو ہشاش بشاش بناتی ہے۔

 

11۔ کن افراد کو زیتون کے پتّوں کی چائے سے پرہیز کرنا چاہیے؟

حاملہ اور دودھ پِلانے والی عورتوں اور 6 سال سے کم عمر بچوں کو اس چائے کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا۔

شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بھی اس چائے کا استعمال اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے کریں۔

آپریشن کے بعد یا پھر پیچیدہ بیماریوں کی ادویات  استعمال  کی جا رہی ہوں تو بھی اس چائے کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 

12۔ زیتون کے پتّوں کی چائے بنانے کا طریقہ

زیتون کے پتّے عطار سے بھی خریدے جا سکتے ہیں اور گھر پر خود بھی خشک کئے جا سکتے ہیں۔ 2 کپ چائے بنانے کے لئے 3 چائے کے چمچ زیتون کے خشک اور دڑ دڑے  پتّے کافی ہوں گے۔2 کپ پانی کو اُبالیں۔ اُبال آنے پر پانی کو چولہے سے اتار کر اس میں 3 چائے کے چمچ  زیتون کے پتّے ڈالیں اور 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ دم آنے کے بعد چائے کو نتھار کر استعمال کریں۔ جسم پر اثرات دیکھنے کے لئے دن بھر میں اس چائے کے  3 کپ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

 

13۔زیتون کے پتّوں کی چائے پینے کا طریقہ؟

اس چائے کو بھرے پیٹ استعمال کرنا چاہیے یا خالی پیٹ اس بارے میں کوئی حتمی معلومات موجود نہیں ہیں۔ اس چائے کو ناشتے میں غذا کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔دن بھر میں صبح دوپہر اور رات کے کھانوں کے درمیان ہلکی پھلکی خوراک کے ساتھ بھی اس چائے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

14۔ زیتون کے پتّوں کی  چائے کو کتنے دن تک استعمال کرنا چاہیے؟

اس چائے کے اثرات کو زیادہ بہتر شکل میں دیکھنے کے لئے کم از کم 2 ماہ تک متواتر استعمال کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں