چشمہ شفاء۔42

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے میگنیزئیم اور اس کے قدرتی وسائل ہیں

1842182
چشمہ شفاء۔42

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام 'چشمہ شفاء' کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ میگنیزئیم کے قدرتی وسائل ہیں۔

 

تو آئیے سب سے پہلے دیکھتے ہیں کہ میگنیزئیم کیا ہے؟

میگنیزئیم  انسانی جسم  کے افعال کے لئے نہایت اہم معدن  ہے اور انسانی جسم میں سب سے زیادہ وافر مقدار میں پائے جانے والے چار معدنیات  میں سے ایک ہے۔ جسم کے اسے خود پیدا نہ کرنے کی وجہ سے اس منرل  یا معدن کو  خوراک  اور ضرورت پڑنے پر سپلیمنٹ کے ذریعے حاصل کرنا ضروری ہے۔

جسم میں میگنیزئیم کی کمی گردے میں پتھری، پٹھوں میں اینٹھن اور یہاں تک کہ ڈپریشن کا  سبب بھی بن سکتی ہے۔

 

میگنیزئیم کے فوائد کیا ہیں؟

  • میگنیزئیم ایک ایسا موئثر وٹامن ہے جو دماغ میں کورٹیزول کو توازن میں رکھتا ہے۔
  • میگنیزئیم، غیر متوازن خوراک  کی وجہ سے متاثرہ جسمانی توازن اور خون  کی سطح پر مرتب منفی اثرات کو رفع کرتا ہے۔
  • خوشی کے ہارمون کے توازن میں رہنے کے لئے میگنیزئیم ایک اہم عنصر ہے۔ جسم میں کافی مقدار میں موجود میگنیزئیم ڈپریشن اور غیر ضروری اندیشوں  کے احتمال  میں کمی کرتا ہے۔
  • جسمانی تھکن اور نقاہت کو کم کرتا ہے۔
  • ایکٹرولائٹ توازن میں کردار ادا کرتا ہے۔
  • دانتوں کو صحت مند رکھتا ہے۔
  • خلیاتی تقسیم میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
  • پٹھوں کے افعال  اور توانائی  کے تشکیلی میکانزم  میں کردار ادا کرتا ہے۔
  • خلیات کو ایلومینئیم، نِکل، کیڈمیمئیم، مرکری اور سِکّے جیسے نقصان دہ عناصر سے محفوظ رکھتا ہے۔
  • جسم میں کیلشئیم اور پوٹاشئیم  کے امور میں اضافہ کرتا ہے۔

 

میگنیزئیم کے قدرتی وسائل کیا ہیں؟

پالک  جیسی سبز پتّوں والی سبزیاں، فندق، اخروٹ، خشک خوبانی، بادام، تربوز، خشخاش ، ساگ، شلغم، بینگن،  کھجور، پھلیاں، مٹر، سویا کی پھلیاں، دودھ، دہی، کیلا، ایوکیڈو، سیاہ چاکلیٹ، سورج مُکھی کے بیج، تِل، گندم اور منرل واٹر  میں میگنیزئیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ صحت مند جسم کے لئے تمام غذاوں کا متوازن استعمال  ہمیشہ صحت کے مسائل کا بہترین حل ہے ۔

 

1۔ سیاہ چاکلیٹ

کم از کم 70 فیصد کاکو   والے یا پھر سیا چاکلیٹ  کے 28 گرام میں 64 ملی گرام میگنیزئیم پایا جاتا ہے۔ یہ مقدار ہمارے جسم کی یومیہ میگنیزئیم کی ضرورت  کے 16 فیصد کو پورا کرتی ہے۔

 

2۔ ایوکیڈو

ایک عدد ایوکیڈو میں جسم میں میگنیزئیم کی یومیہ ضرورت کا 15 فیصد یعنی 58 ملی گرام میگنیزئیم پایا جاتا ہے۔

 

3۔ سخت چھلکے والے میوہ جات

بادام، اخروٹ اور کاجو جیسے سخت چھلکے والے خشک میوہ جات کا 28 گرام 82 ملی گرام میگنیزئیم کے ساتھ یومیہ ضرورت کے 20 فیصد کو پورا کرتا ہے۔

 

4۔ پھلیاں اور اناج

دالوں، پھلیوں، چنے، مٹر اور سویا کی پھلیوں جیسے اناج میگنیزئیم سے مالا مال غذائیں ہیں۔

 

5۔ بیج

سورج مُکھی کے بیج، السی کے بیج، حلوہ کدو کے بیج اور چیا  کے بیج  کافی حد تک مقوی غذائیں ہیں خاص طور پر حلوہ کدو کے بیج  اور سورج مُکھی کے بیج  کا 28 گرام 150 ملی گرام میگنیزئیم کے ساتھ جسم کی یومیہ ضرورت کے 37 فیصد کو پورا کرتا ہے۔

 

6۔ ہول ویٹ غذائیں

گندم، سیاہ گندم، جو اور کینووا میگنیزئیم  کے حوالے سے بہترین غذائیں ہیں۔ 38 گرام سیاہ گندم 65 ملی گرام میگنیزئیم  رکھتی ہے  جس سے جسم کی یومیہ ضرورت کا 16 فیصد پورا ہوتا ہے۔

 

7۔ کیلا

اگرچہ کیلے کو بلند سطح کی  پوٹاشئیم کے ساتھ جانا جاتا ہے لیکن میگنیزئیم کے اعتبار سے بھی یہ ایک اہم پھل ہے۔ ایک بڑا کیلا 37 ملی گرام میگنیزئیم کے ساتھ یومیہ ضرورت کے 9 فیصد کو پورا کرتا ہے۔

 

7۔ سبز پتّوں والی سبزیاں

پالک، بند گوبھی، سرسوں کا ساگ، مولی جیسی سبزیاں 100 گرام پکی ہوئی شکل میں اور خاص طور پر پالک 175 ملی گرام میگنیزئیم کے ساتھ یومیہ ضرورت کے 39 فیصد کو پورا کرتی ہے۔

 

8۔دودھ اور دودھ کی مصنوعات

دودھ ، دہی اور سوڈا  جسم میں میگنیزئیم کی کمی کو پورا کرنے کے حوالے سے اہم غذائیں ہیں۔ ایک پیالی دہی میں ایک بوتل سوڈا ملا کر دن میں کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں