ترک پکوان 52

عاشورہ

1327359
ترک پکوان 52

 آج ہم آپ  کو ایک تاریخی  میٹھے  کی ترکیب بتائیں گے جس کا نام عاشورہ ہے  ۔ گندم،چنوں ،خشک خوبانیوں  اور انجیر  سمیت دالوں اور  دیگر خشک میوہ جات کے  امتزاج سے  بنایا جاتا ہے جسے نوح پڈنگ بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ ایک روایت کے مطابق  طوفان نوح کے بعد حضرت نوح  اور ان کے  حواریوں   نے  اس کا استعمال شروع کیا تھا۔  ترکی میں بالخصوص اس میٹھے کو محرم الحرام کے  دسویں روز یعنی یوم عاشور  پر پکایا جاتاہے جو کہ     کافی   صحت بخش    بھی ہوتا ہے ۔   یونان میں  اسے وفات  کے بعد   تعزیتی گھر میں  جبکہ آرمینیا میں  کرسمس اور سال نو کے موقع پر تیار کیا جاتا ہے۔

 

  عاشورہ بنانے  کی ترکیب کچھ یوں ہے

 2 گلاس گندم

3 گلاس شکر

نصف گلاس لوبیا

نصف گلاس چنے

نصف گلاس کشمش

نصف گلاس چنے

4 عدد خشک انجیریں

4 عدد خشک خوبانیاں

سجاوٹ کےلیے

پسی دار چینی

اخروٹ

انار کے دانے

 

 سب سے پہلے  گندم ،لوبیا اور چنوں کو الگ الگ  بھگویں اور  اگلی صبح  گندم کو 3 لیٹر پانی  میں  نرم ہونے تک ابالیں۔اسی طرح  چنوں اور لوبیا کو بھی ابال لیں۔ اب  انہیں ملا کر ایک بار پھر ابال لیں بعد ازاں اس میں  شکر اور کشمش  ،انجیریں اور خوبانیاں کاٹ کر ڈالیں۔5 منٹ تک پکانے  کے بعد  انہیں   پیالیوں میں ڈال   کر  ان پر پسی دار چینی  ،اخروٹ اور انار کے دانے ڈال کر  پیش کریں

 

 



متعللقہ خبریں