ترک پکوان 51

چاول بھرے کوفتے

1327358
ترک پکوان 51

 ترک باورچی خانے میں کوفتوں   کو  کافی اہم مقام حاصل ہے۔ دور عثمانی  سے کوفتوں کی روایت بدستور باورچی خانوں کی زینت بنتی آرہی ہے۔ ایک انادزے کےمطابق   کے مطابق ترکی میں کوفتوں کی 300 کے قریب اقسام موجود ہیں ۔یہ کوفتے  پر تعیش ریستورانوں اور سڑک کنارے لگے خوانچوں دونوں پر ہی فروخت ہوتے ہیں۔ کوفتے بنانے میں  گوشت،مچھلی،مرغی، دالیں اور سبزیوں کا استعمال ہوتا ہے۔

آج ہم  ایک ایسے ہی کوفتے بنانے کی ترکیب بتائیں گے جس کا ترکی زبان میں نام قدن بودو کوفتے  یعنی چاول بھرے کوفے ہیں۔

 

  کوفتے بنانے کے لیے اجزا کچھ یوں ہیں۔

600 گرام قیمہ

نصف گلااس چاول

1 عدد پیاز

3 عدد انڈے

 ایک چوتھائی چمچ زیرہ

نصف چمچ نمک

نصف چمچ کالی مرچ

1 گلاس  ڈبل روٹی کا چورا

1 گلاس   تیل

 

  سب سے پہلے    بھگوئے چاولوں  کو 1 گلاس پانی اور نمک ڈال  کر گلنے تک پکائیں۔ اب پیاز کو چھوٹا چھوٹا کاٹ  لیں یا  کدو کش کرلیں۔ اب اسے ایک فرائی پین میں  تیل ڈال کر 300گرام قیمے کے ساتھ   بھونیں جب تک کہ وہ پانی نہ چھوڑ دے۔ اب ایک   برتن میں باقی 300 گرام قیمہ ڈالیں  اور اس میں  چورا،ابلے چاول  اور بھنا قیمہ ۔1 عدد انڈہ ،مصالحہ جات اور نمک ڈال کر اچھِ طرح سے ملا لیں ۔اس دوران   باقی بچے دو انڈوں کو اچھی طرح پھینٹیں   اب  تیار قیمے کو  ڈبل روٹِ کے چورے اور انڈہ لگا کر   کھولتے تیل میں  تلیں اور گرم گرم  تناول فرمائیں

 

 



متعللقہ خبریں