ترک پکوان 07

پیٹھے کا میٹھا

1147335
ترک پکوان 07

ترک کھانوں  میں پیٹھے کا استعمال 17 ویں صدی سے ہوا  جس کا آبائی وطن  امریکہ ہے ۔

 پیٹھے کو مختلف معاشروں میں   رائج چڑیلوں کے تہواروں میں بھی استعمال کیا  جاتا رہا ہے جس کی  اناطولیہ میں کاشت کےلیے  زمین موافق ہے ۔

 پیٹھا ایک پھل ہے یا سبزی  یہ بحث تاحال ماہرین کے درمیان جاری ہے جس کا ترک کھانوں میں مختلف طریقوں سے استعمال ہوتا ہے  ،کبھی اس کا شوربہ  توکبھی  اسے گوشت کے ساتھ یخنی کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو اس کا میٹھا بنانے کا طریقہ بتائیں گے جو کہ  ترکی میں بہت ہی  پسند کیا جاتا ہے ۔

 

 میٹھا بنانے کی ترکیب کچھ یوں ہے   

دوانگلیاں موٹا  چھلا ہوا پیٹھا اچھی طرح سے دھولیں  بعد  میں اسے ایک پتیلے میں  ڈال کر اس پر اتنی شکر ڈالیں کہ وہ چھپ جائے اس پر  چند دانے لونگ کے ڈال کر دھکن بند کرتےہوئےکم از کم  4 گھنٹے یا ایک رات کےلیے چھوڑ دیں تاکہ پیٹھا  شکر جذب کرلے ۔اگلے دن   پیٹھے کو  ہلکی آنچ پر   نرم ہونے تک  50 تا 55 منٹ تک پکنے دیں  ۔

ٹھنڈا ہونے  پر   پلیٹوں میں پیٹھے  پر بالائی  یا کریم ڈال کر تناول فرمائیں ۔

آج ہم نے آپ کو پیٹھے کا میٹھا بنانے  کی ترکیب بتائی  ۔

آئندہ  ہفتے کسی اور مزیدار ترکیب کے ساتھ حاضر ہونگے۔

 اللہ حافظ ۔۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں