ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 03

ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 03

1131343
ترکی کے فلاحی ادارے ۔ 03

پروگرام "ترکی کے فلاحی ادارے" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں سے ہم آپ کو ترکی کے تعاون و ترقیاتی ادارے TIKA کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے ہم نے تیکا کی کاروائیوں کے بارے میں بات کرنا شروع کی تھی جسے آج کے پروگرام میں بھی جاری رکھیں گے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک تیکا نے تعلیمی شعبے میں پیشہ وارانہ تربیت سمیت  کُل 4 ہزار 250 منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔ ادارے نے کولمبیا، فلسطین، نائجر، مقدونیہ، البانیہ، افغانستان اور دیگر متعدد ممالک میں تعلیمی تنصیبات قائم کی ہیں اور حالیہ 5 سالوں میں ایک ہزار سے زائد اسکولوں کی تعمیر و تجدید کی ہے۔ تیکا، غربت کے خاتمے،  دیہی ترقی اور خواتین کے لئے روزگار کی فراہمی کے ساتھ تعاون ، غذائی تحفظ کے ساتھ تعاون اور معاشی پسماندگی کے شکار طبقوں کی آمدنی میں اضافے میں کردار ادا کرنے کے پہلووں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے زراعت اور مویشی بانی کے شعبوں میں قابل تجدید منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے۔ برّ اعظم افریقہ میں قحط کے سدباب اور افریقہ کے امکانات اپنے عوام کے لئے   استعمال کرسکنے کو یقینی بنانے کے لئے تیکا نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک زرعی اسکول قائم کیا جو اس وقت علاقے کو جدید زرعی طریقہ ہائے کار سے متعارف کروانے والی فیکلٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ متعدد بالقانی ممالک میں زرعی ترقی  کے لئے طویل المدت منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے علاوہ تیکا  معاشی طور پر پسماندہ کنبوں اور چھوٹے پیمانے کے آجروں کی آمدنی میں اہم سطح پر اضافے کو بھی یقینی بنا رہا ہے۔

تیکا کی کاروائیوں کا ایک اور ترجیحی شعبہ  مختلف شعبوں میں فراہم کردہ تعلیمی تعاون کے ساتھ معاون جدید پیداواری تنصیبات قائم کرنا ہے۔ غزہ میں تیکا کی طرف سے قائم کردہ عباسان زیتون کے تیل کی تنصیب، علاقے میں روزگار کی فراہمی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے ، ایک مثالی منصوبہ ہے۔ سال 2017 سے لے کر اب تک  غزہ کے 3 ہزار 100 کاشتکار اس تنصیب سے استفادہ کر چکے ہیں۔2016 میں اس تنصیب میں تقریباً5 ہزار ٹن زیتون کا تیل پیدا کیا گیا اور عباسان بلدیہ کو فی ٹن تقریباً 100 امریکی ڈالر کی آمدنی حاصل ہوئی۔

نیا زاویہ نظر: ترک اسٹال  ترقیاتی امدادی ماڈل

تیکا ترک اسٹائل  کے ترقیاتی امدادی ماڈل کے ساتھ اپنے مشابہہ ترقیاتی امدادی اداروں کے مقابلے میں ایک نئے نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ یہ  نقطہ نظر مندرجہ ذیل اصولوں پر مبنی ہے:

  • غیر مشروط
  • مخلص
  • شفاف
  • انسان پر مرکوز
  • دو طرفہ ذمہ داری
  • طلب پر مرکوز
  • حل پر مرکوز

 



متعللقہ خبریں