کھیلوں کی دنیا 46

کھیلوں کی سرگرمیاں

855113
کھیلوں کی دنیا 46

ووڈا فون  کی 39 ویں استنبول میراتھن ریس  کی مردوں کی دوڑ میں کینیا نژاد فرانسیسی ایتھلیٹ ابراہم کپروٹک اور خواتین میں کینیا  نژاد  رُوتھ چیپن گیٹک پہلے نمبر پر رہی ہیں۔

ریس 15 جولائی شہداء پُل  کے ٹوٹل ٹیکس  نقاط سے تقریباً 250 میٹر پیچھے سے شروع ہوئی اور سلطان احمد اسکوائر  پر جا کر  ختم ہوئی۔

42 کلو میٹر 195 میٹر لمبی اس ریس کو   ابراہم کپروٹک   نے 2 گھنٹوں 11 منٹ اور 22 سیکنڈ میں مکمل  کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کینیا کے جیکب کینڈا گور  2 گھنٹے 11 منٹ  اور 27 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور ایتھوپیا کے بازو وورکو 2 گھنٹے 11 منٹ 39 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ووڈا فون  کی 39 ویں استنبول میراتھن ریس  کی خواتین کی دوڑ میں کینیا کی رُتھ چیپن گیٹک 2 گھنٹوں 22 منٹ اور 36 سیکنڈ میں ریس کو مکمل کر کے پہلے نمبر پر،  کینیا کی ویزیلین جیپ کیشو 2 گھنٹوں 22 منٹ 40 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور ایتھوپیا کی لیٹےبرہان  ہائے لائے 2 گھنٹوں 25 منٹ 14 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال میں "بچوں  " کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ  استنبول میراتھن میں  100 ممالک سے تقریباً ایک لاکھ 25 ہزار افراد نے شرکت کی ۔

 

ٹینس کے عالمی نمبر 1 کھلاڑی رافیل نڈال کے چاہنے والوں کی بری خبر آگئی ،وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے اے ٹی پی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نڈال نے سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ، انہیں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

نڈال دوہفتےقبل پیرس ماسٹرزٹورنامنٹ سےدستبردارہوگئےتھے،انہوں نے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی ۔

رافیل نڈال نے کہا کہ انہوں نے 13 مرتبہ اے ٹی پی کے لئے کوالیفائی اور 5 مرتبہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دستبردار ہوچکے ہیں۔

فٹ بال ورلڈ کپ 4 مرتبہ اپنے نام کرنے والی اٹلی کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں سویڈن کے خلاف کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، پہلے میچ میں سویڈن نے اٹلی کو ایک شکست دے چکا تھا اسی لیے وہ کوالیفائی کرگیا۔

اطالوی فٹبال ٹیم کے گول کیپر جنہیں رواں سال فیفا نے بہترین کول کیپر کا ایوارڈ دیا تھا، ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اٹلی کی فٹبال ٹیم سویڈن سے میچ برابر کر کے 59 سال کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی، 2018ء کا ورلڈ کپ روس میں کھیلا جائےگا۔

لندن میں سجے ٹینس کے میلے میں سنسنسی خیز اور اعصاب شکن مقابلے جاری ہیں۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں سوئس ماسٹر راجر فیڈرر جرمن حریف الیگزینڈر کے مدمقابل ہوئے۔ سابق چیمپئن نے حریف کی مزاحمت کو کچلتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس سے پہلے امریکی کھلاڑی جیک سوک نے کروشین کھلاڑی میرین چیلک کو شکست سے دوچار کیا۔ ادھر بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے سولہ بار کے گرینڈ سلام ونر نے اسپینش اسٹار رافیل ندال کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں