عالمی معیشت42

قرضوں کی درجہ بندی کے ادارے اور ترک معیشت

830180
عالمی معیشت42

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ  تنظیم   فچ نے  ترکی کی اقتصادیات کے حوالے سے سن 2017 کی شرح نمو کے تخمینہ کو 4٫7 فیصد سے 5٫5 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

فچ ریٹنگز نے  ماہ ستمبر کی عالمی اقتصادی رپورٹ  جاری کر دی ہے۔

ترکی میں اقتصادی ترقی کے   فچ کی توقعات سے بڑھ کر ہونے  کی  وضاحت کرنے والی رپورٹ میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ  ترک معیشت نے سال کی پہلی سہہ ماہی میں 5٫1 فیصد   سے ترقی کی ہے۔

واضح کیا گیا کہ شرح نمو  میں  تیزی کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا ،  لہذا ترکی کی سالانہ  شرح نمو کے تخمینے میں  اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ادارے نے  سن  2018 اور 2019  کے لیے شرح نمو کا تخمینہ 4٫1 فیصد ظاہر کیا ہے۔

 

اقتصادی امور کے ذمہ دار نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک نے اس سوچ کا اظہار کیا  ہے کہ  ترکی میں افراطِ زر کی شرح رواں  سال  کے اختتام تک 10 فیصد سے کم سطح پر آجائیگی۔

انہوں نے اس جانب اشارہ دیا کہ اق پارٹی کے  برسر اقتدار آنے تک بلند سطح کی افراط زر کی شرح  ترکی کا مقدر بنی  ہوئی تھی،  ہم نے بھرپور کوششیں صرف کرتے ہوئے  اس پر کنٹرول کیا اور سے اکائی کے ہندسے تک   لے آئےتا ہم  بغاوتی اقدام کے بعد  حالیہ ایک برس  میں زر مبادلہ  کی قدر  میں اچانک  ہ  اور غذائی اجناس کےنرخوں  میں جزوی   اضافہ  افراط زر کی شرح کو دوبارہ دہائی کے ہندسے  تک  لیجانے کا موجب بنا  ہے۔

جناب شمشیک نے بتایا کہ  "اب  زر مبادلہ  میں  استحکام اور غذا   کے شعبے میں اہم سطح کی تدابیر کی بدولت افراط زر کی شرح سال کے آخر تک  دوبارہ اکائی کے ہندسے تک آ جائیگی۔"

درمیانی  اور طویل   مدت میں خوراک کی مانگ میں اضافہ ہونےا ور اس طرح  شہریوں کی آمدن سمیت قومی بجٹ  پر مثبت اثرات    کے زیر مقصد ٹھوس اقدام اٹھائے جانے کا بھی ذکر کرنے والے شمشیک کا کہنا تھا کہ  ترکی قلیل مدت میں بغاوت اقدام سے قبل کے مالی استحکام اور شرح نمو  کو دوبارہ  حاصل کر لے گا۔

ایک دیگر بین الاقوامی  کریڈٹ ریٹنگ  ادارے موڈیز نے  ترکی کی رواں سال کی شرح نمو کے تخمینہ کو 2٫6 فیصد سے  بڑھاتے ہوئے 3٫7 فیصد کر دیا ہے۔

ادارے کی "عالمی ماکرو اقتصادی ظاہری صورتحال" رپورٹ میں  ترک معیشت کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ 'ترک معیشت نے سال 2016 کی آخری سہہ ماہی    میں شرح نمو  میں دوبارہ اضافے کے ساتھ  بہتری کے رجحان کو  سال 2017 کی پہلی ششماہی میں بھی جاری رکھا ہے۔ اس کے نتیجے میں رواں سال کی شرح نمو کا تخمینہ 2٫6 فیصد سے بڑھتے ہوئے 3٫7 فیصد  ہو گیا ہے، جبکہ سن 2018 میں اس شرح کے 3٫2 فیصد کے جوار میں ہونے  کی توقع کی جاتی ہے۔'

ترک اقتصادیات کے توقع سے بڑھ کر شرح نمو کو حاصل کرنے  کے جواز کے طور پر روس اور اسرائیل سے  ترکی کو سیاحوں کی تعداد میں اضافے،  شرح ٹیکس میں کمی اور قرضوں کی ضمانت  کی طرح کے حوصلہ افزا  عمل درآمد اور نرخوں کی رقابت  کے دائرہ کار میں یورپی یونین کو برآمدات کی سطح میں اضافے کو پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ماہ اپریل  کے ریفرنڈم کے بعد ملک کے اندر تناؤ میں  گراوٹ آئی ہے اور گزشتہ برس کے اور  رواں سال کے اوائل میں ترک لیرے کی قدر میں تیزی سے مندی  کے رجحان کے بعد  ترک  لیرا   بلند شرح  کے ساتھ استحکام   حاصل کر چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں