کھیلوں کی دنیا 27

کنفیڈریشن کپ اور جرمن کامیابی

767725
کھیلوں کی دنیا 27

جرمن  قومی فٹ بال ٹیم نے ایک بار پھر   اپنی برتری  فیفا کنفیڈریشن  کپ میں  برقرار رکھی ۔ جرمن ٹیم کو  ایک عالمی کپ  اور 3 یورپی کپ حاصل کرنے کا اعزاز  ہے  جس  میں  اب  کنفیڈریشن کپ کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ جرمنی نے سن 2014 میں  عالمی کپ  حاصل کیا تھا ۔

 سن 2017 کنفیڈریشن  کپ  میں  پرتگال نے تیسری  پوزیشن حاصل کی  جسے ُاس نے میکسیکو کے  ایک گول کے بر خلاف  دو گول کرنے سے  حاصل کی ۔باور رہے کہ  کنفیڈریشن کپ    عالمی کپ کے سلسلے کا ایک مرحلہ وار مقابلہ ہے   جو کہ سن 2018 میں روس میں منعقد ہوگا۔ کنفیڈریشن  کپ  میں  ٹیموں کے نظم و ضبط اور ان کی صلاحیتوں   کا بھی امتحان لیا گیا  اس کے علاوہ  روسی فٹ بال فیڈریشن       کے امکانات   اور عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں   اس کی  قابلیت بھی زیر غور لائی گئی ۔

 فرنچ بائیسکل  کا آغاز یکم جولائی سے ہوا  ۔ اس سائیکل دوڑ کا یہ  مرحلہ   جرمن شہر ڈسل ڈورف سے  شروع ہو کر   بیلجیئم اور لکسمبرگ سے  گزرتے ہوئے  فرانس میں  23 جولائی کو ختم ہوگا۔

 یہ  دوڑ ایسی  ہے   جس میں   سائیکل سواروں کو دشوار گزار راستوں اور بارش، موسمی حالات   اور دیگر مشکلات کی پروا کیے بغیر  جیتنے   کی لگن  ہوتی  ہے ۔اس دوڑ  میں برطانوی   سائیکل سوار  کرس فروم،آسٹریلوی رچی پورٹ  اور ہسپانوی البرتو کونتاڈور    کے درمیان  سخت مقابلہ ہوگا۔ اس دوران  مارک کیونڈش   نے اپنی بیماری کی وجہ سے اس دوڑ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

  دوسری جانب  موٹر اسپورٹس یعنی موٹو جی پی   کا 9 واں مرحلہ  جرمن شہر  شیمینٹز  میں شروع ہوا ۔اس دوڑ میں  مارک مارکیز  اور یوناس فولگر  کے درمیان   سخت مقابلہ ہوا  جس کے نتیجے میں چھٹے مرحلے  کے دوران   مارکیز نے فولگر    پر سبقت حاصل  کرتے ہوئے  اس دوڑ کا نواں مرحلہ بخوبی طے کیا ۔

 مارکیز  نے  اس سیز  ن  کی دوسری اور  کیریئر کی 31 ویں  کامیابی حاصل کی ۔

کھیلوں   کا مقصد  انسانوں میں نظم و ضبط پیداکرنے ،ان کی خود اعتمادی میں اضافہ کرنے   اور معاشرتی  لحاظ سے  فعال بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک  اہم مثال  معذوروں کے کھیلوں کی  ہے جن سے معذور افراد میں خود اعتمادی  اور  معاشرے  کا  قابل فخر فرد بننے  کی خواہش بیدار ہوتی ہے۔

 اس سلسلے میں  وہیل چیئر کے محتاج معذور  ترک کھلاڑیوں کی باسکٹ بال  ٹیم نے  ٹینیریف میں منعقدہ مقابلے میں برطانوی  ٹیم  کو 69 کے مقابلے میں  76 پوائنٹس سے ہراتےہوئے  یورپی  چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

 سن 2013 اور 2015 میں  ترک ٹیم  فائنل مقابلے ہار گئی تھی  مگر اپنے پختہ یقین  اور عزم سے اس نے یہ جیت ممکن بنائی ۔

 ومبلڈن ٹینس   کا آغاز ہو چکا ہے۔   جس میں  دنیا کے نمبر ون اینڈی مرے،نوواک  یوکوویچ اور راجر فیڈریر،رافیل نادال ،اسٹین وارینکا ،میلوس راونچ،مرین سیلیچ،ڈومینیک  تھائم ،کی نیشی کوری  اور الیکسینڈر  زواریف    اپنے جوہر دکھائیں گے۔

 یہ مقابلہ 16 جولائی کو ختم  ہوگا ۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں