ترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکالر شپ کے مواقع - 11

آج آپ کی خدمت میں دنیا کی عظیم ترین یونیورسٹی ایسکی شہر اناطولیہ  کے بارے میں  معلومات فراہم کریں گے

717798
ترکی کی  یونیورسٹیوں  میں  اسکالر شپ کے مواقع - 11

ترکی میں غیر ملکی طلبا    کی تعلیم  کے مواقع  فراہم کرنے سے متعلق  تیار  کے جانے والے اس پروگرام جو کہ گائیڈ کی حیثیت بھی رکھتا ہے  کے ساتھ ایک بار پھر  حاضر ِ خدمت ہیں۔ آج   آپ کی خدمت میں دنیا کی عظیم ترین یونیورسٹی  ایسکی شہر اناطولیہ  کے بارے میں  معلومات فراہم کریں گے۔

ایسکی شہر ،اناطولیہ  کے مرکز میں  واقع  ہونے کی وجہ سے استنبول کے ساتھ ساتھ انقرہ سے رسائی  حاصل کرنا بڑا آسان ہے ۔ یہ شہر ایک ماڈرن  شہر کا منظر پیش کرتا ہے۔ اس شہر کو عام طور پر طلبا کے شہر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ سن 1982 سے اناطولیہ   اس شہر میں  قائم یونیورسٹی کو اناطولیہ یونیورسٹی  کا نام عطا کردیا گیا۔ ایسکی شہر مرکز میں   قائم دو کیمپس  میں  سترہ فیکلٹیز ،  میوزک کالج اور  30 ریسرچ مراکز موجود ہیں ۔ اس یونیورسٹی کو اوپن یونیورسٹی  کی حیثیت سے  بڑا اہم مقام حاصل ہے۔

اس یونیورسٹی میں طلبا کو جدید سہولیات مہیا کرتے ہوئے حالات  کے تقاضوں  کا خیال رکھتے ہوئے  بڑے موثر طریقے سے   تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔  یہاں پر طلبا کی تمام ہی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔اس یونیورسٹی  کی مرکزی لائبریری میں  تین لاکھ کے قریب  کتابیں موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں یہاں پر  ای بک کی بھی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔      مرکزی لائبریری  چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ ۔ لائبریری  میں اسٹڈی کرنے والے طلاب کو فرہ چائے اور کافی کی بھی سروس فراہم کی جاتی ہے۔  یہاں پر طلاب کو کھیل کی بھی تمام طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔  یونیورسٹی میں  اولمپک کے معیار کا سوئمنگ پول بھی  موجود ہے۔  یہاں پر طلبا کو دوپہر اور  رات کے کھانے کی بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ دنیا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے طلبا کو  ترکوں کی روائتی مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آتا ہے۔  ایسکی شہر اناطولیہ  یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے  ہمار ویب سائٹ ایڈریس نوٹ فرمالیجیے۔ www.anadolu.edu.tr

اب اگلے ہفتے تک کےلیے اپنے میزبان فرقان حمید کو اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ

 

 



متعللقہ خبریں