عالمی معیشت08

صدارتی نظام اور ترقی

680427
عالمی معیشت08

پارلیمانی  نظام حکومت  اس وقت  ترکی  کے سیاسی میدان میں  اہمیت  کا حامل ہے ۔   ترکی میں    تبدیلی نظام   کےلیے ایوان  نے منظوری دے دی ہے اور اب  16 اپریل کو  یہ تجویز عوام   کے سامنے پیش کی جا رہی ہے۔

16 اپریل سن 2017  کو ہونے والے ریفرنڈم  کے نتیجے میں  ترکی  کے سیاسی نظام   کے ساتھ ساتھ  معیشت  پر بھی براہ راست اثر انداز ہوگا۔  لہذا  صدارتی نظام  اور معیشت     دونوں  پر  کیا تبدیلیاں رونما  ہونگی  یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

 سن 2002 سے   ترکی میں   انصاف و ترقی پارٹی  کی حکومت  آنے سے ہی  سیاسی  میدان میں استحکام  بھی آیا جس   میں معاشی  ترقی  بھی شامل تھی ۔علاوہ  ازیں،   ترکی کو اپنی تیز  رفتار ترقی  اور  دنیا کے  اقتصادی لحاظ سے  بہترین ممالک کی صف میں شامل ہونا  ہے  جس کےلیے اسے صدارتی نظام  کی اشد ضرورت ہے۔ اگر یہ نظام عوام نے قبول کرلیا تو  ملک میں  بعض اصلاحات کے نفاذ میں بھی آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔

ماضی میں  ترکی میں  کثیر الجماعتی اور  واحد پارٹی کی حکومتوں   کے  تلخ تجربات  کے نتیجے میں  حکومت   کے فیصلے کرنے کی طاقت معدوم ہو گئی تھی ۔ اس ریفرنڈم میں اگر عوام نے  مثبت ووٹ ڈالا تو  یہ صدارتی نظام   کی بحالی سے ملک کی تعمیر و ترقی میں  اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

گزشتہ  15 سالوں  کے سیاسی استحکام کی بدولت  ملک کی معاشی ترقی    میں فروغ ،فی کس آمدنی اور ترکی کی استعداد میں  اضافہ  صدارتی نظام  کی بدولت ممکن ہو سکے گا۔ مزید برآں   سن 2023 کے   اہداف   تک پہنچنےکےلیے  بھی صدارتی نظام  کی بحالی  اہمیت کا درجہ رکھتی ہے۔

 ان تمام عوامل کے ساتھ  صدارتی نظام      افسر شاہی   کی فرسودہ روایات کا بھی خاتمہ  کرنے  اور ملک میں سرمایہ کاری  کو فروغ  دینے میں آسانی پیدا کرنے کا نام ہوگا۔

 ترکی میں اگر ریفرنڈم  کو عوام نے قبول کر لیا  تو یہ نیا نظام  ملک میں سیاسی  اور اقتصادی  ڈھانچے  میں مزید بہتری لائے گا۔اس نئے نظام کی بدولت   مختلف شعبوں  کو اپنی استعداد  کے مطابق ملکی ترقی میں  ہاتھ بٹانے  کا موقع ملے گا۔

 نتیجتاً   ترکی کا محل وقوع  اسے علاقے میں اہم مقام  کا حامل  قرار دیتا ہے  جو کہ اس نظام کی بدولت  اندرونی اور بیرونی سطح پر فیصلے  جلد کرنے اور اپنی خارجہ پالیسی متعین  کرنے کا اہل  بنے گا۔اس صورت حال کی روشنی  میں   ترکی   16 اپریل  کو  ہونے والے ریفرنڈم کی اہمیت  اور  اس کے   نتائج کے بارے میں  فیصلہ کرے گا  جو کہ اس کی سیاسی،صنعتی،تجارتی اور مالیاتی   صلاحیتوں  میں فروغ سمیت    اسے اپنے خطے میں ایک مرکزی حیثیت دلوانے میں سود مند ثابت ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں