ترکی کی امدادی سرگرمیاں۔ 26

ٹرکش ائیر لائنز  اپنے معیاروں  میں ایک اور پہلو  کا بھی اضافہ کر رہی ہے اور وہ پہلو ہے انسانی امداد

524826
ترکی کی امدادی سرگرمیاں۔ 26

پروگرام "ترکی کی امدادی سرگرمیاں" کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔ ٹرکش ائیر  لائنز کے 12 افریقی ممالک میں بھیجے گئے عید کے ملبوسات اور ترکی کی افریقہ میں جاری امدادی کاروائیوں کو ترکی ہلال احمر کے پریس مشیر صلاح الدین بوستان کی زبانی آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

 

ٹرکش ائیر لائنز ترکی کے  قابل تعریف اہم ترین مارکاوں میں سے ایک ہے۔ ٹرکش ائیر لائنز  کو معیار کے ساتھ ساتھ  ایک اور  اہم ترین خصوصیت حاصل ہے  اور وہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ فضائی کمپنی دنیا میں سب سے زیادہ مقامات کے لئے پروازیں  دینے والی کمپنی  کا  اعزاز رکھتی ہے۔ تاہم  ہمارا موضوع دنیا میں سب سے زیادہ ممالک  کے لئے براہ راست  پروازیں دینا نہیں بلکہ دنیا میں سب سے زیادہ ممالک کے لئے براہ راست انسانی امداد  پہنچانا ہو گا۔

 

ہمارے قارئین و سامعین یہ جانتے ہیں کہ ہمارا موضوع ترکی کی امدادی سرگرمیاں ہے۔ ہلال احمر، TİKA ، روئے ارضی ڈاکٹرز، İHH  اور مزید بہت سی انسانی امداد کی تنظیموں کی دنیا کی تقریباً تقریباً ہر جگہ پر کی گئی انسانی امداد  کی وجہ سے ترکی اس موضوع میں دنیا میں قائد کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ تاہم دنیا کی امداد  کے لئے  بھاگ کھڑی ہونے والی صرف ترکی کی امدادی تنظیمیں ہی نہیں ہیں بلکہ ترکی ایک کُل کی حیثیت سے خود کو دنیا کی امداد کے لئے وقف کئے  ہوئے دکھائی دے رہا  ہے۔

 

اگر آپ پوچھیں کہ مثلاً؟  تو اس کی ایک مثال  ٹرکش ائیر لائنز ہے ۔۔۔ ایک فضائی کمپنی یقیناً  اپنے گاہکوں کو پیش کردہ معیاری خدمات ، وقت پر پرواز اور وقت پر لینڈنگ ، صاف ستھرے اور معیاری طیاروں کی وجہ سے قدرو قیمت حاصل کرتی ہے۔ لیکن ٹرکش ائیر لائنز  اپنے معیاروں  میں ایک اور پہلو  کا بھی اضافہ کر رہی ہے اور وہ پہلو ہے انسانی امداد ۔ یعنی ٹرکش ائیر لائنز صرف مسافروں کو ہی نہیں لے جاتی بلکہ دنیا بھر کے لئے انسانی امداد کے رسل و رسائل کا فریضہ بھی سر انجام دیتی ہے۔

 

اس عید پر 12 افریقی ممالک  کے زیادہ تر بچوں پر مشتمل ضرورت مندوں  کے لئے عید  کے ملبوسات  ٹرکش ائیر لائنز،  ترکی کی ایک اہم ٹیکسٹائل فرم اور ترکی ہلال احمر کی طرف سے فراہم کئے جائیں گے۔

ٹرکش ائیر لائنز 28 افریقی ممالک میں 42 مقامات  کے لئے پروازیں دینے والی واحد فضائی کمپنی ہے۔ اپنے اس پہلو کی وجہ سے بھی  یہ فضائی کمپنی افریقہ میں ان تمام ممالک تک پہنچ سکتی ہے کہ جہاں امداد کی ضرورت ہے۔  ٹرکش ائیر لائنز کی اس خصوصیت نے افریقی بچوں کی امداد کی خواہش  کی حامل ایک اہم ٹیکسٹائل فرم کو بھی متحرک کر دیا۔ پہلا رابطہ ان  دو مارکاوں یعنی ٹرکش ائیر لائنز اور ٹیکسٹائل فرم کے درمیان ہوا اور اس کے بعد ترکی کی سب سے بڑی امدادی تنظیم ہلال احمر کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ نیت بہت اچھی تھی۔  ہزاروں بچوں کو عید کا جوڑا پہنچانا اور ماہِ رمضان میں 12 ممالک  میں افطار کا کھانا فراہم کرنا۔ ہلال احمر  یوں بھی ان ممالک میں سے زیادہ تر میں انسانی امداد کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے لہٰذا اس نئی تجویز کو عملی جامہ پہنانا  اس کے لئے بالکل بھی مشکل کام نہیں تھا۔ مثلاً ترکی ہلال احمر   پہلے ہی صومالیہ میں 19 یتیم خانوں  میں ہر روز ہزاروں بچوں کو تین وقت کھانا دے رہی تھی اور اب ٹرکش ائیر لائنز کے لائے گئے عید کے جوڑوں کو ان بچوں میں تقسیم کرنا اس کے لئے بہت آسان نیا کام تھا۔ جبکہ اس سے مشابہہ کام کسی یورپی ملک کی طرف سے کیا جاتا تو ہزاروں ڈالر کی مالیت سے نئے آپریشن شعبے قائم کئے جاتے۔

 

یہ خوبصورت نیت سامنے آنے کے بعد پہلی پرواز سینیگال  اورا س کے بعد اگلی پرواز مڈگاسکر کے لئے دی گئی۔ اور اس کے بعد تنزانیہ، کینیا، نائجیریا، برکینا فاسو، یوگنڈا، آئیوری کوسٹ ، ایتھوپیا، کیمرون ، نائجیریا اور بیت المقدس  کے لئے پروازیں دی گئیں۔ ہزاروں بچوں نے بالکل ترکی کے بچوں کی طرح عید کی خوشی کو محسوس کیا۔  جیسے ترکی میں ایک بچہ  ایک نئے اور صاف لباس کے ساتھ عید کے دن کا آغاز کرے گا  اسی طرح وہ بھی کریں گے۔ ان 12 ممالک میں بچے ترکی سے بھیجے گئے عید کے جوڑوں کے ساتھ  منائی جانے والی عید کو  بہت ممکن ہے کہ زندگی بھر نہ بھلا سکیں۔ اب ترکی کہنے پر ان کے ذہنوں میں 2016 کی عید تازہ ہو گی۔ وہ بچے بڑے ہو جائیں گے لیکن اس خوشی کے لمحے کو اپنے دلوں میں ہمیشہ   اسی معصومیت کے ساتھ تازہ رکھیں گے۔

 

ترکی ہلال احمر نے ٹرکش ائیر لائنز کے ساتھ محض لباس تقسیم کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ 12 ممالک میں  سے ہر ملک میں کم از کم ہزار کنبوں میں خوراک کے پیکٹ بھی تقسیم کئے۔ عید کے کپڑے بچوں کے اور عید کی صبح کے لئے کھانے کا سامان ان کی ماوں کے حوالے کیا گیا۔ ان کے دلوں میں لگے ترکی کی محبت کے پودے کو  ہرا بھرا رکھنے کے لئے مزید پانی دیا گیا اور یوں برّاعظم ا فریقہ میں ترکی کی محبت کا پودا مزید تناور ہو گیا ہے۔

 

متعدد بین الاقوامی اجلاسوں میں تجسس سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ افریقہ میں ترکی کا مقصد کیا ہے۔ اصل میں اس سوال کا جواب بہت سادہ ہے اور وہ یہ کہ افریقہ میں ترکی کا مقصد بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ سجانا اور ماوں کے چہروں سے اندیشوں اور پریشانیوں کو ہٹانا ہے۔ افریقہ ،  گلوبل اقتصادیات میں 2.5  فیصد حصے کا مالک ہے۔    افریقیوں کی فی کس سالانہ آمدنی 1200 ڈالر ہے۔ یعنی ایک افریقی کی ماہانہ آمدنی اوسطاً 100 ڈالر ہے۔ جبکہ افریقہ  کے کاکیو کو  چاکلیٹ  بنا کر  اور ہیرے کو  جواہرات بنا کر  کروڑوں ڈالر کمانے والے یورپئین کی اوسط آمدنی  اس سے بیسیوں گنا زیادہ ہے۔ ترکی کی افریقہ میں دلچسپی پر بے اطمینانی کا راز بھی بالکل یہیں پر مخفی ہے۔ یعنی اگر یہ وسیع و عریض برّاعظم  بیدار ہو گیا تو ہمارا دھندا سرد پڑ جائے گا۔



متعللقہ خبریں