آئیے ترکی زبان سیکھیے-11

اگر آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ صرف پانچ منت ہمارے لئے اور ترکی زبان کے لئے وقف کیجیئے ۔ ہم ترکی زبان کی جو لافاظ آپ کو سکھاتے ہیں انھیں غور سے سنیے اور دھرایئے۔ ریڈیو سے ترکی زبان کا پروگرام شروع ہو رہا ہے

454631
آئیے ترکی زبان سیکھیے-11

اگر آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ صرف پانچ منت ہمارے لئے اور ترکی زبان کے لئے وقف کیجیئے ۔ ہم ترکی زبان کی جو لافاظ آپ کو سکھاتے ہیں انھیں غور سے سنیے اور دھرایئے۔ ریڈیو سے ترکی زبان کا پروگرام شروع ہو رہا ہے۔

سامعین! گذشتہ پروگرام میں فمیلی کا تعارف کروایا گیا تھا اور متعارف کردہ افراد کے درمیان ہونے والی گفتگو پر روشن ڈالی تھی۔ عائشہ نے اپنی فمیلی کی تصویر انگیلیکا کو دکھاتے ہوئے اپنے خاندان کے افراد کا تعارف کروایا تھا۔ آج کے اس پروگرام میں عائشہ اپنی فمیلی کے افراد کی عمر کے بارے میں انگیلیکا کو معلومات فراہم کر رہی ہے۔ آیئے اب ان کی بات چیت کو غور سے سنتے ہیں اور ان سے متعارف ہوتے ہیں۔

سامعین برائے مہربانی بات چیت کو غور سے سنیے اور جن الفاظ اور جملوں کو ہم دھرانے کے لئے کہیں انھیں بلند دھرایئے۔

عائشہ پہلے انگیلیکا کو اپنے والد کی عمر بتا رہی ہے۔

میرے والد کی عمر پچاس سال ہے۔ Babam elli yaşındadır

اب اس جملے کو آپ دھرایئے۔

عائشہ اب اپنی والدہ کی عمر بتا رہی ہے۔

میری والدہ کی عمر پینتالیس سال ہے۔Annem Kırk beş yayındadır

برائے مہربانی آپ بھی دھرایئے۔

عائشہ انگیلیکا کی تصویر وں کو دکھا کر اپنی فمیلی کے افراد کی عمروں کے بارے میں بتا رہی ہے۔

اب وہ اپنی باجی کی عمر بتا رہی ہے۔

میری باجی کی عمر پچیس سال ہے۔ Ablam yirmi beş yaşındadır

برائے مہربانی آپ بھی اس جملے کو دھرایئے۔

ان جملوں کے بعض الفاظ کو دوبارہ سنتے ہیں۔

پچیس ًYirmi beş

پینتالیس Kırk beş

پچاس Elli

سامعین عائشہ انگیلیکا کو فمیلی کے افراد کی عمر وں کے بارے میں بتا رہی ہے۔ آیئے ایک مرتبہ پھر بات چیت کے دوران جو جملے انھوں نے بولے ہیں انھیں سنتے ہیں۔ برائے مہربانی آپ بھی ان جملوں کو سنیے اور بلند آواز میں دھرایئے۔

میرے والد کی عمر پچاس سال ہے۔ Babam elli yaşındadır

اب اس جملے کو آپ بھی دھرایئے۔

میری والدہ کی عمر پینتالیس سال ہے۔Annem Kırk beş yayındadır

برائے مہربانی آپ بھی اس جملے کو دھرایئے۔

میری باجی کی عمر پچیس سال ہے۔ Ablam yirmi beş yaşındadır

برائے مہربانی اس جملے کو دھرایئے۔

سامعین اس پروگرام میں ہم نے آپ کو اپنی فمیلی کے تعارف کے دوران ان کی عمریں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے استعمال کئے جانے والے جملے بتائے ہیں۔



متعللقہ خبریں