آئیے ترکی زبان سیکھیے - 10

گذشتہ پروگرام میں ہماری فیملی کا تعارف کروایا گیا تھا اور متعارف کردہ افراد کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ہم نے دو مختلف شکلوں میں یہ سیکھا تھا کہ ہماری فیملی کتنی افراد پر مشتمل ہے

449896
آئیے ترکی زبان سیکھیے - 10

اگر آپ ترکی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے لئے اور ترکی زبان کے لئے پانچ منٹ وقف کیجیے ۔ اب ریڈیو سےترکی زبان کا پروگرام شروع ہو رہا ہے۔

مرحبا ،سامعین! گذشتہ پروگرام میں ہماری فیملی کا تعارف کروایا گیا تھا اور متعارف کردہ افراد کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ہم نے دو مختلف شکلوں میں یہ سیکھا تھا کہ ہماری فیملی کتنی افراد پر مشتمل ہے۔

اس پروگرام میں عائشہ اپنے ہاتھ میں اٹھائی ہوئی تصویرکو دیکھتے ہوئے انجیلیکا کو خاندان کے افراد سے متعارف کروا رہی ہے۔ آپ پہلے سماعت فرمایئے پھر دھرایئے۔

یہ میرا والد ہے۔ Bu benim babam

اب ہمارے ساتھ دھرایئے۔

یہ میری والدہ ہے۔ Bu benim annem

اب آپ کی باری ہے۔

یہ میری باجی ہے۔ًً Bu benim ablam

ہمارے ساتھ مل کر دھرایئے۔

آیئے سامعین اب عائشہ کی طرف سے استعمال کئے جانے والے جملوں پر ایک ایک کر کے نگاہ ڈالتے ہیں تو اب ذرا غور سے ان جملوں کو سنیے۔

والد Baba

میرا والد Babam

والدہ Anne

میری والدہ Annem

باجی Abla

میری باجی Ablam

آیئے سامعین اب اس پروگرام میں جو جملے آپ نے سیکھے ہیں ان پر ایک بار پھر نگاہ ڈالتے ہیں۔ اب ہمارے ساتھ آپ بھی ان کو بلند آواز میں دھرایئے۔

یہ میرا والد ہے۔ Bu benim babam

ان الفاظ کو دھرایئے۔

یہ میری والدہ ہے۔ Bu benim annem

اب آپ کی باری ہے۔

یہ میری باجی ہے۔ًً Bu benim ablam

اب آپ دھرایئے۔

سامعین اس پروگرام میں اپنے خاندان کے دوسرے افراد کا تعارف کرواتے ہوئے ان کو مثالوں کے ذریعے آپ کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے احتتام کو پہنچتا ہے۔اب ہمیں اجات دیجیے ۔ اللہ حافظ۔



متعللقہ خبریں