تاریخ میں آج کا دن 24نومبر

تاریخ میں آج کا دن

421850
تاریخ میں آج کا دن 24نومبر

نومبر سن 1897 مہمت زکائی کی وفات کا دن ہے جن کا شمار ترک کلاسیکی موسیقی کی لند پایہ ہستیوں میں ہوتا ہے۔ زکائی فن خطاطی میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ انیس سال کی عمر میں انہوں نے قران حفظ کیا جس کے بعد سن 1845 میں مصر کے شاہی دربار میں انہوں نے موسیقی کے استاد کے طور پر خدمات ادا کیں۔ سن 1868 میں انہوں نے مولانا رومی کے مریدوں میں جگہ پالی ۔ 1883 سے 14 سال تک انہوں نے دارالشفقا ٫ میں موسیقی کے استاد کی حیثیت سے فرائض ادا کیے جن کے طفیل ترکی کو کافی مشہور ماہر موسیقی بھی نصیب ہوئے ۔ مہمت زکائی کو استنبول کے علاقے ایوب میں واقع درگاہ کاشغری میں دفن کیا گیا ہے۔
24 نومبر سن 1927 آسٹریائی مجسمہ ساز ہین ریک کریپل نے یادگار ظفر کا مجسمہ بنایا جس کی پردہ کشائی اسی تاریخ کو ہوئی ۔ ماہر مجسمہ ساز کو سن 1925 میں حکومت ترکی نے دعوت دی جس پر انہوں نے اتاترک کے بعض مجسمے بنائے جو کہ انقرہ،سامسون، قونیہ،افیون قارا حصار اور استنبول میں نصب ہیں۔
24 نومبر سن 1981 وزارت تعلیم نے یوم اساتذہ منانے کا آغاز کیا جسے ہر سال اسی تاریخ کو منایا جاتا ہے ۔ نومبر سن 1928 میں لاطینی حروف تحجی کے استعمال کے آغاز سے 24 نومبر 1928 کو ترکی بھر میں سرکاری اسکول کھولے گئے جہاں طلبہ کو ترکی زبان نئے حروف تحجی کے ساتھ سکھانے کا آغاز ہوا۔
24 نومبر سن 1985 کو مصری فضائی کمپنی کا ایک طیارہ ہائی جیکروں نے اغوا کرتےہوئے اس میں سوار 57 افراد کو ہلاک کر دیا ۔ یہ طیارہ قاہرہ سے ایتھنز جا رہا تھا جسے تین ہائی جیکروں نے اغوا کرتےہوئے کپتان کو پیغام دیا کہ وہ طیارے کو مالٹا لے جائے ۔اس واقعے پر مصری کمانڈوز نے طیارے کے زیریں حصے سے ایک آپریشن شروع کیا جس میں بد قسمتی سے 57 افراد ہلاک ہو گئے۔ جس سے اس آپریشن کو ہوا بازی کی تاریخ کا خونی اور بد ترین آپریشن کہا جاتا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں