ترکی زبان سیکھیے - 41

آج کے اس پروگرام میں ایک ہوٹل میں قیام اور اس سے متعلق اصطلاحات اور جملوں کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کرنا ہے

352763
ترکی زبان سیکھیے - 41

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے پروگرام میں ٹرین اور اور اس موضوع سے متعلق استعمال کی جانے والی اصطلاحات کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جبکہ آج کے اس پروگرام میں ایک ہوٹل میں قیام اور اس سے متعلق اصطلاحات اور جملوں کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کرنا ہے ۔
سامعین۔ ہوٹل میں ریزرویشن کروانے اور کمروں کی مختلف کیٹیگری ہونے کے بارے میں اس سے قبل کے پروگراموں میں دو افراد کے درمیان ہونے والے ڈائیلاگ کے ذریعے آپ کو آگاہی فراہم کی تھی ۔ آج کے اس پروگرام میں سامان اور بیگیج کو کمروں میں لے جانے کے دوران استعمال کیے جانے والے جملوں اور اصطلاحات کے بار ے میں معلومات فراہم کریں گے۔ برائے مہربانی ڈائیلاگ میں استعمال کیے جانے والے جملوں اور اصطلاحات کو سیکھنے کے لیے مثالوں کو غور سے سنیں اور ان کو دہرانے کی ایک ساتھ ہی کوشش کرتے ہیں۔

Bavullarımı odaya götürün lütfen.
پلئیز اس بیگیج کو کمرے میں لے جائیں۔
Bavullarınız Nerede?
آپ کا بیگیج کہاں ہے ؟

Bavullarım arabada.
میرا سامان گاڑی میں ہے۔


Robert, senin bavulların nerede?
رابرٹ تمہارا سامان کہاں ہے؟
Benim bavullarım odamda.
میرا سامان یا بیگیج کمرے میں ہے۔
Bu sizin bavulunuz mu?

کیا یہ آپ کا سامان ہے؟
Evet. Şu bavula dikkat edin lütfen.

اس سامان کا ذرہ خیال رکھیے پلئیز ۔
Bavullarınız tamam mı?
کیا آپ کا سامان پورا ہے؟
Benim evrak çantam 201 numaralı odadan yok oldu.

میرے کاغذات والا بیگ 201 نمبر والے کمرے سے گم گیا ہے۔
Gerçekten mi! Sizin kaç tane evrak çantanız var?

کیا واقعی! آپ کے پاس کتنے کاغذات والے بیگ موجود ہیں؟
Sadece bir tane.
صرف ایک عدد۔
Sol elinizde bir tane var!

آپ کے دائیں ہاتھ میں ایک ہے۔

Evet, çok özür dilerim. Teşekkürler.
جی ہاں ۔ بڑا معذرت خواہ ہوں۔ شکریہ۔


ابھی آپ نے بیگیج یا سامان کے ہوٹل کے کمرے میں منتقل کرتے وقت استعمال کیے جانےوالے جملوں کو اُردو ترجمے کے کے سماعت فرمایا ۔ اس بات چیت کے دوران بیگیج کے گاڑی میں ہونے ، سامان کے کمرے میں منتقل کرنے اور چند ایک چیزوں کے زیادہ خیال رکھنے ، مسافر کے اپنے کاغذات کے بیگ کے کھو دینے کے خیال میں گم ہونے جیسے موضوعات کو آسان جملوں کے ذریعے آپ کی خدمت میں پیش کیاگیا ۔
سامعین۔اب ان جملوں کو دوبارہ سننے سے قبل متعدد نئے الفاظ کے معنیٰ کو ایک ساتھ ہی سیکھتے ہیں۔

بیگیج یا سامان Bavul
لے جانا Götürmek
خیال کرنا Dikkat etmek
کاغذات والا بیگ Evrak çantası
صرف Sadece
نمبر Numara
بائیں Sol

اب آپ کاغذ اور قلم اٹھا یئں اور ہم نے جو ترکی متن اور اس کا اردو ترجمہ آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے اسے دوبارہ پیش کررہے ہیں تا کہ آپ بعد میں خود اس قسم کے جملے تخلیق کرسکیں۔ تو آئیے ان جملوں کو ایک بار پھر غور سے سنتے ہوئے نئے جملے بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 


Bavullarımı odaya götürün lütfen.
پلئیز اس بیگیج کو کمرے میں لے جائیں۔
Bavullarınız Nerede?
آپ کا بیگیج کہاں ہے ؟

Bavullarım arabada.
میرا سامان گاڑی میں ہے۔


Robert, senin bavulların nerede?
رابرٹ تمہارا سامان کہاں ہے؟
Benim bavullarım odamda.
میرا سامان یا بیگیج کمرے میں ہے۔
Bu sizin bavulunuz mu?

کیا یہ آپ کا سامان ہے؟
Evet. Şu bavula dikkat edin lütfen.

اس سامان کا ذرہ خیال رکھیے پلئیز ۔
Bavullarınız tamam mı?
کیا آپ کا سامان پورا ہے؟
Benim evrak çantam 201 numaralı odadan yok oldu.

میرے کاغذات والا بیگ 201 نمبر والے کمرے سے گم گیا ہے۔
Gerçekten mi! Sizin kaç tane evrak çantanız var?

کیا واقعی! آپ کے پاس کتنے کاغذات والے بیگ موجود ہیں؟
Sadece bir tane.
صرف ایک عدد۔
Sol elinizde bir tane var!

آپ کے دائیں ہاتھ میں ایک ہے۔

Evet, çok özür dilerim. Teşekkürler.
جی ہاں ۔ بڑا معذرت خواہ ہوں۔ شکریہ۔

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں