تاریخ میں آج کا دن ۔ 14 مئی

تاریخ میں 14 مئی کو پیش آنے والے اہم واقعات

271672
تاریخ میں آج کا دن ۔ 14 مئی

4 مئی 1560 میں ترکی کے نیول کمانڈر پیالے پاشا کی کمانڈ میں عثمانی بحری بیڑے نے اسپین کی کثرت سے شرکت والے صلیبی بحری بیڑے "جیبرے" کو بحری جنگ میں شکست دے دی۔ یہ جنگ صلیبیوں نے 1500 سال سے بحری برتری رکھنے والے عثمانی بحری بیڑے کے خلاف شروع کی تھی اور شکست کے بعد صلیبیوں کے بحری بیڑے کا نصف حصہ تباہ ہو گیا تھا۔


14 مئی 1948 کو برطانیہ کے فلسطینی زمین سے پس قدمی کرنے کے بعد تل ابیب میں یہودی ملّی کونسل نے اجلاس کیا جس میں آزاد اسرائیلی حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اسرائیل کے اعلان آزادی کے بعد عراق ، شام ، مصر اور اردن پر مشتمل عرب لیگ نے اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ جنگ تقریباً ایک سال تک جاری رہی ۔ ابتدا میں عربوں کا پلڑا بھاری رہا لیکن آخر میں پانسہ اسرائیل کے حق میں پلٹ گیا۔ جنگ میں فتح کے بعد اسرائیل نے اپنی اراضی کو سیع کیا جس کے نتیجے میں 7 لاکھ فلسطینی اپنے گھر ترک کرنے پر مجبور ہو گئے۔ متعدد عرب ممالک میں اندرونی خلفشار کے نتیجے میں اقتدار تبدیل ہو گیا۔


14 مئی 1973 کو امریکہ نے اپنا پہلا خلائی اسٹیشن سکائی لیب خلاء میں بھیجا۔ یہ خلائی اسٹیشن 1971 میں سوویت یونین کے چھوڑے گئے سائے لُوٹ ون کے بعد امریکہ اور سوویت یونین میں شروع ہونے والی خلائی دوڑ کا حصہ تھا اور اس کا مقصد خلاء بازوں کو خلاء میں زیادہ دیر ٹھہر سکنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔


14 مئی 1987 کو اپنے دور کی افسانوی اداکارہ ریٹا ہائے ورتھ نیویارک میں انتقال کر گئیں ۔ انہوں نے اپنے پورے فلمی کیرئیر میں 70 سے زائد فلموں میں کردار ادا کیا اور 1946 میں گیلڈا نامی فلم میں کردار کے ساتھ شہرت حاصل کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں