ترکی زبان سیکھیے - 19

گذشتہ ہفتوں کے پروگراموں میں ہم نے آپ کو ترکی زبان کی گرامر کی چند ایک خصوصیات کے علاوہ مختلف زمانوں یعنی tenses کے بارے میں معلومات فرام کی تھی آج کے اس پروگرام میں ہم آپ کو گرامر کے ان اصولوں کو جملوں میں جگہ دیں گے

269328
ترکی زبان سیکھیے - 19

ترکی زبان سیکھیے پروگرام کے ساتھ حاضر خدمت ہیں اور سلام عرض کرتے ہیں۔ گذشتہ ہفتوں کے پروگراموں میں ہم نے آپ کو ترکی زبان کی گرامر کی چند ایک خصوصیات کے علاوہ مختلف زمانوں یعنی tenses کے بارے میں معلومات فرام کی تھی آج کے اس پروگرام میں ہم آپ کو گرامر کے ان اصولوں کو جملوں میں جگہ دیں گے۔ آئے اب موسمِ بہار سے متعلق متن کو غور سے سنتے ہوئے ترکی زبان میں جملے بنانے کی صلاحیت کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

İlkbahar, bence yılın en güzel mevsimi. İlkbaharda, yerdeki buzlar eriyor, tabiat canlanıyor. Ağaçlar çiçek açıyor, kuşlar her tarafta ötüşüyor. Nevruz bayramı da ilkbaharda. Bu mevsimde, kışlık giysilerimizi çıkarıyoruz. Daha ince giysiler giyiyoruz.

موسمِ بہار ، میرے مطابق سال کا بہترین موسم ہے۔ موسم ِ بہار میں زمین پر پڑی ہوئی
تمام برف پگھل جاتی ہے اور قدرت میں نئی جان سی پڑ جاتی ہے۔ درختوں پر پھول کھِل
اٹھتے ہیں اور ہر طرف پرندے چہچہاتے ہیں ۔ نو روز کا تہوار بھی موسمِ بہار ہی میں ہوتا
ہے۔ اس موسم میں سردیوں کے ملبوسات زیر استعمال نہیں آتے ہیں بلکہ باریک اورہلکے
ملبوسات استعمال کیے جاتے ہیں ۔

 ابھی آپ نے ترکی زبان کا متن اور اس کا اُردو ترجمہ سماعت فرمایا ۔ جیسا کی آپ نے دیکھا اس متن کے جملوں کے افعال کا تعلق زمانہ ِحال سے ہے ۔اس متن کو ایک بار پھر سننے سے قبل اس متن میں استعمال کیے جانے والے نئے الفاظ کا جائزہ لیتے ہیں ۔

سال Yıl
برف Buz
قدرت Tabiat
درخت Ağaç
پھول Çiçek
لباس یا ملبوسات Giysi
پگھلنا Erimek
جگہ Yer

اب آپ کاغذ اور قلم اٹھا یئں اور ہم نے جو ترکی متن اور اس کا اردو ترجمہ آپ کی خدم میں پیش کیا ہے اسے دورہ پیش کررہے ہیں تک آپ بعد میں خود اس قسم کے جملے تخلیق کرسکیں تو آئیے اس متن کو ایک بار پھر سنیں۔
GEÇİŞ
İlkbahar, bence yılın en güzel mevsimi. İlkbaharda, yerdeki buzlar eriyor, tabiat canlanıyor. Ağaçlar çiçek açıyor, kuşlar her tarafta ötüşüyor. Nevruz bayramı da ilkbaharda. Bu mevsimde, kışlık giysilerimizi çıkarıyoruz. Daha ince giysiler giyiyoruz.
موسمِ بہار ، میرے مطابق سال کا بہترین موسم ہے۔ موسم ِ بہار میں زمین پر پڑی ہوئی
تمام برف پگھل جاتی ہے اور قدرت میں نئی جان سی پڑ جاتی ہے۔ درختوں پر پھول کھِل
اٹھتے ہیں اور ہر طرف پرندے چہچہاتے ہیں ۔ نو روز کا تہوار بھی موسمِ بہار ہی میں ہوتا
ہے۔ اس موسم میں سردیوں کے ملبوسات زیر استعمال نہیں آتے ہیں بلکہ باریک اورہلکے
ملبوسات استعمال کیے جاتے ہیں ۔

اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے ۔ آئندہ ہفتے کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے ۔ اب ہمیں اس وقت تک کے لیے اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ۔ HOŞÇA KALIN

ٹیگز:

متعللقہ خبریں